*کتنی پیاری پیاری تسلّیاں ہیں نا قرآنِ مجید میں۔* حَسْبُنَا اللہَ وَنِعْمَ الْوَکِیْل○ *ہمیں تو اللّٰه ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے* وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ نَصِيرًا " *اور کافی ہے اللّٰه دوست اور کافی ہے اللّٰه مددگار"* لَا تَحْــــزَنْ اِنَّ اللّٰـهَ مَعَنَـا • *غم نہ کرو بیشک اللّٰــــــه ہمارے ساتھ ہے* *•دعاؤں کی طلبگار*•
۔جب اللّٰہ سے دعا مانگا کریں تو مانگنے والے بن جایا کریں جیسے کوئی مانگنے آتا ہے دروازے پر تو وہ تب تک دروازہ بجاتا رہتا ہے جب تک اس کو کچھ دے نہ دیا جائے۔ تو آپ بھی مانگنے والے بن کے اس سے مانگتے رہا کریں جب تک مل نہ جاۓ اتنی ہی شدت سے مانگتے رہیں آپ کو بھی وہ سب عطا ہو گا جس کی آپ کو طلب ہو گی جس کے لیے اللّٰہ کو منائیں گے۔ تو مانگتے رہیں دیر ہونے پر دعا کرنا نہ چھوڑیں اور نہ ہی مایوس ہوں مانگتے جائیں بس دیر سویر ہو جاۓ گی مگر خالی ہاتھ بھر دیے جائیں گے۔ کن کہہ دیا جاۓ گا۔