Damadam.pk
Ishq-Zadi's posts | Damadam

Ishq-Zadi's posts:

Ishq-Zadi
 

پہلا سوال: اگر آنکھیں ملانےکے بعد 2+2=4 ہو جاتی ہیں تو 2 دل ملنےکےبعد 1 کیوں ہو جاتے ہیں؟
دوسراسوال: اگر ٹینشن کاتعلق دماغ سے ہے تولوگوں کو ہارٹ اٹیک کیوں ہوجاتا ہے؟
تیسراسوال: اگرعشق کاتعلق دل سے ہےتو عشق میں لوگ پاگل کیوں ہوجاتے ہیں:
اہل علم ذرا روشنی 💡ڈالیں .😁😁😁

Ishq-Zadi
 

دل کے اندر ، جا سکتی ہوں
میں بھی اُس کو پا سکتی ہوں
اپنی سانسیں مجھ کو دے دو
میں گلشن مہکا سکتی ہوں✨
بیٹھے بیٹھے ، میں نے سوچا!
میں بھی سوچی جا سکتی ہوں
جنت کے دربان۔۔۔ بتانا
کیا میں باہر جا سکتی ہوں؟🥀
چھُو مت لینا میں سپنا ہوں
میں بس دیکھی جا سکتی ہوں🖤
مجھ سے باتیں کر کے دیکھو
میں ، باتوں میں آسکتی ہوں
.
اتنی بھوک لگی ہے ، مجھ کو
میں دھوکہ بھی کھا سکتی ہوں💔

Ishq-Zadi
 

good Night 🌉😴🌉

Ishq-Zadi
 

من #پسند #شخص کی #توجہ
اور #چائے ______☕
#جتنی بھی #مل جائے …… کم ہی ہوتی🖤

Ishq-Zadi
 

#چائے
بس طلب چائے کی پیالی ہے
ہم سا بھی کب کوئی سوالی ہے
ایک بس چاہ اور چائے ہے
باقی ہر شے تو اب گنوا لی ہے
اس محبت کی اور چائے کی
کب کسی چیز نے جگہ لی ہے
بے وفائی یوں کی ہے چائے سے
ایک رکھی تو اک اٹھا لی ہے
لاکھ دیکھیں ہیں چائے خانے پر
نہ وہ ساقی نہ وہ پیالی ہے
اپنی ہر پیاس ہم نے تو ابرک
اپنی چائے میں ہی بجھا لی ہے

Ishq-Zadi
 

*اے زندگی آبیٹھ کہیں چائے پیتے ہیں*
*تو بھی تھک گئی ہوگی مجھے بھگاتے بھگاتے*..❣️🍃

Ishq-Zadi
 

عشق پر اِنحصار ---------- تھوڑی ھے
اَِور یہ پہلی ----------- بار تھوڑی ھے
جیتنا ۔۔۔ جیتنا---------- ھی ھے لیکن
ھارنا ۔۔۔ کوئی -------- ھار تھوڑی ھے
آپ کا انتظار --------------- تھا ' لیکن
آپ کا انتظار -------------- تھوڑی ھے
پھول چُنتے ھیں ----خواب بُنتے ھیں
شاعری کاروبار -------------تھوڑی ھے
تجھ سے ھم دل کی بات کرنے لگیں
یار ! تُو کوئی --------- یار تھوڑی ھے🕊🥺

Ishq-Zadi
 

حسرت ہے تجھے سامنے بیٹھے کبھی دیکھوں میں تجھ سے مخاطب ہوں ترا حال بھی پوچھوں💔🍂🍁
تو اشک ہی بن کے مری آنکھوں میں سما جا میں آئینہ دیکھوں تو ترا عکس بھی دیکھوں🍁

Ishq-Zadi
 

*حجام کی دکان پر نیچے بال گرے ہوتے ہے*
*مکینک کی دکان پر نیچے آئل گرا ہوتا ہے*
*پتہ نہیں یہ بینک والوں کا کیا مسئلہ ہے😒*

Ishq-Zadi
 

😂😂👻👻😁😁
*_اتنا سناٹا کیوں ہے؟؟؟_*
*_ٹھنڈ🥶 نال جم تے نئیں گئے سارے_*

Ishq-Zadi
 

طلاطم سانس کا , سینے میں ھے ٹوٹا ہوا کل سے
وہ مجھکو بھول بیٹھا ھے , میرا وجدان کہتا ہے
ملاقاتیں نہیں ممکن , تعلق بھی محال اب تو
تیرے لہجے کی چاہت کا , چھپا فقدان کہتا ہے
تیری آنکھوں سے یہ قیدی , گرے گا اشک کی مانند
یہاں سے بھاگ جانے کو , مجھے زندان کہتا ہے
محبت کھیل ایسا ھے , جہاں سب ہار کے جیتے
یہ بازی ہم ہی ہاریں گے , یہ ہر میدان کہتا ہے
یوں توڑو رابطے مجھ سے , یا چاھے راستے بدلو
بھُلا پھر بھی نہ پاؤ گے , میرا امکان کہتا ہے
کسی بےبس کی آہوں کا , سمندر لے کے ڈوبے گا
خسارہ تم ہی پاؤ گے سُنو , میزان کہتا ہے

Ishq-Zadi
 

مرے خلوص کی گہرائی سے نہیں ملتے
یہ جھوٹے لوگ ہیں سچائی سے نہیں ملتے
وہ سب سے ملتے ہوئے ہم سے ملنے آتا ھے
ہم اس طرح کسی ہرجائی سے نہیں ملتے
پُرانے زخم ہیں کافی، شمار کرنے کو
سو، اب کِسی بھی شناسائی سے نہیں ملتے
ہیں ساتھ ساتھ مگر فرق ہے مزاجوں کا
مرے قدم مری پرچھائی سے نہیں ملتے
محبتوں کا سبق دے رہے ہیں دُنیا کو
جو عید اپنے سگے بھائی سے نہیں ملتے

Ishq-Zadi
 

قلب سے رُوح جُڑ جائے تو عِشق ہوتا ھے
تن میں مَن مُسکرائے تو عِشق ہوتا ھے
ملنگ کو قلندر نچوائے تو عِشق ہوتا ھے
گھنگھرو سے فرش ہلائے تو عِشق ہوتا ھے
درد سے درد مِل جائے تو عِشق ہوتا ھے
رُوح میں رُوح اُتر جائے تو عِشق ہوتا ھے
شاعری جب تصوف سکھائے تو عِشق ہوتا ھے
عالم جب حق کا چھا جائے تو عِشق ہوتا ھے
اللّٰه کی بارگاہ کوئی سَر جھکائے تو عِشق ہوتا ھے
سویرے میں اگر تہجد بھی مِل جائے تو عِشق ہوتا ھے

Ishq-Zadi
 

🎵 🎧 سکون 🥀
بڑے راز چُھپے ہیں لفظوں کی اوٹ میں
سمجھنے کو تذکرہ کسی ولی سے کیجئے...!!
میـں تو جلد بـاز ہوں ازل سے ہی جنـاب
مگر آپ تو محبـت زرا تسـلی سے کیجئے...!!

Ishq-Zadi
 

جب وہ دھیمے لہجے میں مجھ سے بات کرتے ھیں ✨🤍✨
مجھے انکے لفظوں سے #عشق ھو جاتا ھے 🤍
Ishq-Zadi 🔥

Ishq-Zadi
 

ادا ہے!! عشق ہے!! خواب ہے!! تماشا ہے!!
ہماری آنکھوں میں ایک شخص بے تحاشا ہے 🥀♥️🥹

Ishq-Zadi
 

*کچھ لوگ اپنی جانو کے ڈر کی وجہ سے میرے پوسٹ پر نہیں ائے 🙄😂🤣*
*پاگلوں خود بھی آیا کرو اور بھابھی کو بھی ساتھ لایا کرو 😉🙃😏🤥😬🤫🤧*
~🫰•° *

Ishq-Zadi
 

لو جی آج توانوں انڈین ڈرامہ دکھاوا...🙂😄💁♂️
لو فیر پیش خدمت ھے کیمرہ...📸📸📸📸
لایٗٹس...💡🔦🤣
ایکشن...🎤🎻🪕🎼🎬🎬
گوپی بہو...😠
جی ماں جی...😳🙋♀️
"دھووم تانا نانانانا دھوم تانانانا دھوم تانانانا دھوم تانانانا"
ساس :
میں نے تمہیں کیا کہا اور تم نے یہ کیا...😠
گوپی :
"ماں جی وہ دھوم تانا نانا نانا نانا دھوم تانا نانانانانانانا"
لو جی اگلی قسط فیر کدی...🥴😂☠️
~🫰•° *

Ishq-Zadi
 

*بوائے فرینڈ کو گورا کرنے کا طریقہ*
*کیا بات ہے محترمہ🤔 🤪🤣*
*بہت غور سے پڑھ رہی ہو*
*کالا ہی پٹا رکھا ہے کیا*
😂😂
~🫰•° *_

Ishq-Zadi
 

میری محبت کا تقاضا یہ ہے کہ تو میرے 😝
علاہ جس کو بھی چاہے وہ فوت ہو جائے۔۔۔۔💯😊