Damadam.pk
IsmaeelAli's posts | Damadam

IsmaeelAli's posts:

IsmaeelAli
 

ہے یہ بازار جھوٹ کا بازار
پھر یہی جنس کیوں نہ تولیں ہم
کر کے اک دوسرے سے عہدِ وفا
آؤ کچھ دیر جھوٹ بولیں ہم
🥀🥀🥀🥀

IsmaeelAli
 

بات تو چاہت سے بھری اک نظر کی ہے
ہر کسی سے کہاں کرتی ہیں کلام آنکھیں
🥀🥀

IsmaeelAli
 

منتظر ہر ڈگر تمہارا ہوں
کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں
مجھ سے پوچھا مرا تعارف جو
کہہ دیا مختصر تمہارا ہوں
خود جو ٹوٹا تجھے بنانے میں
میں وہی کوزہ گر تمہارا ہوں
ہو سکے تم نہ میرے پل کے لئے
اور میں عمر بھر تمہارا ہوں
سایہ میرا تو میرے بس میں نہیں
پر ہے وعدہ شجر تمہارا ہوں
ہم کو منظور ہر قیامت ہے
وہ جو کہہ دے اگر تمہارا ہوں
روک رکھّا ہے ایک صحرا نے
ضد کرے میں ہی گھر تمہارا ہوں
تم تو دنیا کے ہو گئے ابرک
اور میں بے خبر تمہارا ہوں
😌♥

IsmaeelAli
 

To know that you don't know is important

Beshak Yahi zindagi hai
I  : Beshak Yahi zindagi hai - 
IsmaeelAli
 

دل سے چپکے
بنجاروں کو
نوچ کے میں نے
پھینک دیا ہے

IsmaeelAli
 

سوتے میں بھی۔ ۔ ۔
چہرے کو آنچل سے چھپائے رکھتی ہوں
پلکوں کی ہلکی سی لرزش
ہونٹوں کی موہوم سی جنبش
گالوں پر رہ رہ کر اترنے والی دهنک
لہو میں چاند رچاتی اس ننھی سی خوشی کا نام نہ لے لے
نیند میں آئی ہوئی مسکان
کسی سے دل کی بات نہ کہہ دے

IsmaeelAli
 

جھک کے چلتا ہوں کہ قد اس کے برابر نہ لگے
دوسرا یہ کہ اسے راہ میں ٹھوکر نہ لگے
یہ تِرے ساتھ تعلق کا بڑا فائدہ ہے
آدمی ہو بھی تو اوقات سے باہر نہ لگے
نیم تاریک سا ماحول ہے درکار مجھے
ایسا ماحول جہاں آنکھ لگے، ڈر نہ لگے
ماؤں نے چومنے ہوتے ہیں بریدہ سَر بھی
ان سے کہنا کہ کوئی زخم جبیں پر نہ لگے
یہ طلب گار نگاہوں کے تقاضے ہر سُو
کوئی تو ایسی جگہ ہو جو مجھے گھر نہ لگے
یہ جو آئینہ ہے، دیکھوں تو خلا دِکھتا ہے
اس جگہ کچھ بھی نہ لگواؤں تو بہتر نہ لگے
تم نے چھوڑا تو کسی اور سے ٹکراؤں گا میں
کیسے ممکن ہے کہ اندھے کا کہیں سَر نہ لگے