چینی لوگ کیا، کب اور کیسے کھاتے ہیں؟ جو کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے- اس وائرس کا سبب چینی لوگوں کی غذائی عادات کو قرار دیا جا رہا ہے- اور دنیا بھر کے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ چینی افراد نے اپنی بدترین غذائی عادات کے سبب پوری دنیا کو ایک بڑے خطرے سے دوچار کر دیا ہے- اس حوالے سے یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ چینی قوم کی ایسی کون سی عادات ہیں جو کہ دیگر قوموں سے مختلف ہیں اور انہی عادات نے آج اس قوم کو موت کے دھانے پر پہنچا دیا ہے- 1: چینی کیا کھاتے ہیں چینی قوم کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قوم ہر چیز کھا لیتی ہے- اور اس کے لیے ان کے اندر حلال اور حرام کا تصور نہیں اس وجہ سے وہ ہر چیز کھا لیتے ہیں جن میں سانپ، چمگادڑ، مینڈک، چھپکلی وغیرہ