پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ہر دِل پر راج کرتی ہیں۔ یہ ملک کی وہ اداکارہ ہیں جن کا تقریباً ہر ڈرامہ ہی کامیابی کی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ میرے پاس تم ہو کے بعد اب اداکارہ کا نیا ڈرامہ آنے کو تیار ہے جو جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کیا جائے گا۔ اِس ڈرامے کی دِلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان کے ساتھ ان کے شوہر دانش تیمور ہوں گے۔ شادی کے بعد پہلی مرتبہ یہ اداکار جوڑا ایک ساتھ کسی ڈرامہ میں جلوہ گر ہو گا۔ واضح رہے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل دونوں ایک ساتھ جن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں ان میں جب وی ویڈ، شریکِ حیات اور ساری بھول ہماری تھی شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینس، مارک باؤچر اور جونٹی رھوڈز انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔ایلن ولکنز کا کہنا ہے کہ 2016 سے لیگ کا حصہ ہوں اور پی ایس ایل فائیو میں کمنٹری کے لیے پرجوش ہوں۔سابق جنوبی افریقی سپر اسٹار جونٹی رہوڈز کا کہنا ہے پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، یہاں آنا اچھا لگتا ہے۔ڈینی موریسن نے کہا کہ لیگ کے سارے میچز پاکستان میں ہو رہے، اس بار کمنٹری کا مزہ دوبالا ہو گا۔