شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا؛ "گزار مجھے" اب اپنا اپنا مقدّر شکایتیں کیسی تجھے بہار نے گُل دے دیے تو خار مجھے میں تیرا میرا تعلّق بچاتے جاں سے گیا تُو پھر بھی اپنوں میں کرتا نہیں شمار مجھے چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے میں دل میں چیخ کے کہتا رہا، "پکار مجھے" بچھڑ کے تجھ سے میں اک سانس تک نہیں لوں گا خدا نے گر دیا دھڑکن پہ اختیار مجھے وفا کے نام پہ جو قتلِ اعتبار کریں خدایا ایسوں کی بستی میں مت اتار مجھے نصیب ہوتی نہیں منزلیں یہاں پہ اسیر رہِ وفا کا یہ کہتا رہا غبار مجھے Kamz6
💕رشتوں میں جھکنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ اگر ہم ایسا نا کریں تو رشتہ بہت جلد کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جاتا ہے۔ خاص رشتے وقت' قدر اور عزت مانگتے اگر ان تینوں چیزوں میں سے اک چیز بھی کم ہو تو تعلق اپنی معیاد کھو دیتا ہے۔ آپ کو اکثر دیکھنے کو ملا ہوگا کہ آپ کسی کو اچھا کھانا اچھے کپڑے اور رہنے کے لیے اچھا گھر دے لیکن اسے عزت اور پیار نا دے تو جو چیزیں آپ نے اسے دی ہیں ان کی حیثیت بھی ثانوی ہو جاتی۔ پیار محبت عزت کسی بھی رشتے کو قائم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب ہم اپنے خاص لوگوں کو وقت نہیں دیتے تو اک تو وہ ہم سے ذہنی اور جسمانی طور پر دور ہو جاتے دوسرا پھر کوئی راہ فرار اختیار کر لیتے۔ ایسے ہم بہت سے ایسے لوگوں سے محروم ہو جاتے جو ہماری زندگی میں اہم ہوتے۔۔۔ وقت دیں عزت دیں اور قدر کریں💕