"اللَّهُمَّ إِنَّ ذُنُوبِي عَظُمَتْ فَجَلَّتْ عَنِ الصِّفَّةِ، وَإِنَّهَا صَغِيرَةٌ فِي جَنْبِ عَفْوِكَ فَاعْفُ عَنِّي." ”اے اللہ! میرے گناہ اتنے سنگین ہیں کہ بیان سے باہر ہیں، مگر وہ تیرے عفو کے سامنے چھوٹے ہی ہیں پس مجھے معاف فرما دے۔___ *آمین*
مسئلہ یہ نہیں کہ تم سے محبت ہے یا تمہاری عادت ہے مسئلہ یہ ہے کہ تم روح میں اترے ہوئے ہو اور روح کے ساتھ ہی بدن سے نکلو گے مسئلہ جوانی کا بھی نہیں ہے بڑھاپے میں جب نگاہیں دھندلی ہو جائیں گی تو جوانی کے دنوں کے سب سے یادگار تم ہو گے اور آخری دنوں میں جب تم پاس نہیں ہو گے تو موت سے زیادہ ملال مجھے اپنی رائیگانی کا ہوگا کیا فائدہ ہوگا ؟؟ اس زندگی کا جس میں تمہاری قربت کی مٹھاس کی جگہ ہجرت کی تلخی گھلی ہو گی اور ایسی زندگی کو زندگی کون کہے گا
رَبَّنَآ ءَاتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے کامیابی کو آسان کردے۔ آمین سورۃ الکہف: 10
اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب آنے والا نہیں، اور اگر وہ تمہیں تنہا چھوڑ دے تو کون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرے؟ اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں ❤️ سورۃ آل عمران 160 صبح بخیر اچھے لوگو 😊
اگر محبت کے سات درجے ہیں تو تھکن کے شاید چودہ درجات ہیں جس میں سب سے آخری درجہ وہ ہے اگر کوئی پوچھے کے کیسے ہو تو انسان اُس دروازے کی طرح ڈھے جائے جس کو سال ہا سال سے دیمک چاٹ رہی ہو۔
﷽ وَهُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے...مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے ❤️