حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا: نماز قیام و قعود کا نام نہیں بلکہ تمہارے خلوص اور اس کے ذریعہ خداوند عالم کی رضامندی کے حصول کا نام ہے۔ (شرح ابن ابی الحدید،ج۱،ص۳۲۵)
کل کے سارے عربوں نے یزید کی بیعت کی تھی صرف حسین ابن علی علیہ السلام نے بیعت سے انکار کیا تھا. آج کے سارے عرب اسرائیل کو دوست بنا رہے ہیں صرف حسینی ہیں کہ سینہ ٹھوک کر انکار کر رہے ہیں. کل یزید کی بیعت سے انکار پر امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہل و عیال، اصحاب اور اپنی جان قربان کر دی. آج کے حسینی اسرائیل کی دوستی سے انکار کر کے پابندیوں کا سامنا اور محاصرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں. ثابت ہوا کہ حسین علیہ السلام اور حسینی ہونا کوئی آسان بات نہیں.
کربلا ہمارے لئے ہمیشہ رہنے والا نمونہ عمل ہے۔ کربلا ہمارا مثالیہ ہے اور اس کا پیام ہے کہ دشمن کی طاقت کے سامنے انسان کے قدم متزلزل نہيں ہونے چاہئیں۔ یہ ایک آزمایا ہوا نمونہ عمل ہے۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ائ⚘