خودکشی کے لِیے تھوڑا سا ہی کافی ہے
مگر زندہ رہنے کو بہت زہر پِیا جاتا ہے
LEAVE........😊
میرا اک مشورہ ہے التجا نہیں ،
تو اِس وقت میرے پاس سے جا نہیں . .
تیرے جانے کے بعد بھی میں نے
تیری خو شبو سے گفتگو کی ہے۔
آپ اب پوچھنے کو آئے ہیں ،
دِل میری جان مر گیا کب کا . .
جرم میں ہم کمی کریں بھی کیوں
تم سزابھی تو کم نہیں کرتے ۔
ایک ہی اپنا ملنے والا تھا ،
ایسا بچھڑا ، کے پِھر ملا ہی نہیں
داستاں ختم ہونے والی ہے
تم میری آخری محبت ہو۔
اک دن تجھے کوئی اور بھلا لگنے لگے گا۔
ہم لوگ کہاں تک تجھے درکار رہیں گے
اور تو کچھ نہیں کیا میں نے
اپنی حا لت خراب کرلی ہے۔
مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں
اس دورِ ناگوار میں جینا کمال ہے
و حشتوں کابسیراہے مجھ میں
آج کل مجھ سے اجتناب کیجیئے ۔
تو کبھی سوچنا بھی مت تو نے گنوا دیا مجھے
مجھ کو مرے خیال کی موج بہا کے لے گئی
کیا میں اسکو تیری تلاش کہوں..؟
دل میں اک شوق ہے جدائی کا..!!
میں کیا بتاؤں کسی بے وفا کی مجبوری
کبھی خیال جو آیا تو آنکھ بھر آئی
بات یہ ہے کہ لوگ بدل گئے ہیں !!
ظلم یہ ہے کہ وہ مانتے بھی نہیں !!
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے
ہے ناں — مُجھے غلط فہمیاں
تجھے جب بھی لِکھا ، اپنا لِکھا
لاکھ روکوں مگر نہیں رُکتے
ہو بہو آپ پر گئے آنسو
کرم والوں کی بستی میں ، صدائیں دِی بہت ہم نے
سبھی نے کھڑکیاں کھولیں ، کِسی نے در نہیں کھولا
اپنے معیار تک نہ پہنچی میں
مجھ کو خود پر بڑا بھروسہ تھا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain