Damadam.pk
LibraaNoor's posts | Damadam

LibraaNoor's posts:

LibraaNoor
 

آج 31 دسمبر اس سال کا آخری دن ہے
کل بس ایک ھندسہ بدلے گا.
وہی صبحیں وہی شامیں ــــ
میرے پاس اور تو کچھ بھی نہیں
آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں ہیں
دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ہےاللّہ ربّ العالمین سے دعا ہے
آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ جس میں آپ سب کے لیے خیرو برکت ھو..!
عزت و وقار ھو..!راحت و سکون ھو..!
صحت و تندرستی ھو..!ترقی و خوشحالی ھو..!اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!
دعا ہے اس"رحیم" سے
کہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ہے اس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعا ہے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے"
،دعا ہے اس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر"سچی خوشی" دے،
دعا ہے اس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دور فرمائے...آمین یارب العالمین.🤲

LibraaNoor
 

🌸🌸 *یقیں کا سفر!*🌸🌸
*حوصلہ نہ ہاریں دیکھا نہیں زرد پتے جہاں سے ٹوٹ کے گرتے ہیں سبز پتے بھی وہیں سے نکلتے ہیں…*💖

LibraaNoor
 

زندگی خوبصورت لوگوں سے خوبصورت نہیں ہوتی زندگی مخلص لوگوں سے خوبصورت ہوتی ہے

LibraaNoor
 

اس دور میں اگر آپ کے پاس عقل/شعور ہے تو خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک سزا ہے، آپکو ہر اُس شخص سے نِمٹنا ہوگا جس کے پاس یہ نہیں ہے .!

LibraaNoor
 

وہی ایک ذات ہے
جو سنبھالے ہوئے ہے۔۔۔
کہ بےقرار سا رہ کر بھی
"برقرار" ہوں میں۔۔۔

LibraaNoor
 

لمبے قد میں بونے لوگ
اف یہ آدھے پونے لوگ
منہ سے بولیں ، موتی رولیں
آنکھ سے اوجھل کچلا گھولیں
ان کی باتیں زہر کی پڑیاں
ان سے ملنا جان کا روگ
لمبے قد میں بونے لوگ
اف یہ آدھے پونے لوگ
خوش گفتار ھیں چرب زباں ھیں
پھر بھی ان کے مکّر عیاں ہیں
سانپ کا کاٹا پھر بچ جائے
یہ کاٹیں تو سانس نہ آئے
ڈس لیں جن کو شہد زباں سے
جل جائیں انکے سنجوگ
لمبے قد میں بونے لوگ
اف یہ آدھے پونے لوگ

LibraaNoor
 

بعض دفعہ پتا نہیں کیوں ہر چیز رک جاتی ہے۔ ی
من وسلویٰ

LibraaNoor
 

بار بار کی گئی زیادتی کو نظر انداز کرنا صِرف اِس لیے کہ تعلقات قائم رہیں درحقیقت اپنی ذات کے حق میں ذِلّت اور بے قدری کی انتہا ہے💯

LibraaNoor
 

قربت سے ناشناس رہے ، کچھ نہیں بنا
خوش رنگ ، خوش لباس رہے ، کچھ نہیں بنا
ہونٹوں نے خود پہ پیاس کے پہرے بٹھا لئے
دریا کے آس پاس رہے ، کچھ نہیں بنا
اب قہقہوں کے ساتھ کریں گے علاجِ عشق
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا
جس روز بے ادب ہوئے ، مشہور ہوگئے
جب تک سخن شناس رہے ، کچھ نہیں بنا
اس شخص کے مزاج کی تلخی نہیں گئی
ہم محوِ التماس رہے ، کچھ نہیں بنا
پھر ایک روز ترکِ محبت پہ خوش ہوئے
کچھ دن تو بدحواس رہے ، کچھ نہیں بنا
کومل جوئیہ

LibraaNoor
 

وہ درجن بھر مہینوں سے
سدا ممتاز لگتا ہے
” نومبر “ کس لئے آخر ...؟؟
ہمیشہ خاص لگتا ہے
بہت سہمی ھوئی صبحیں
اداسی سے بھری شامیں
کبھی گذرے حوالوں کا
کبھی مشکل سوالوں کا
بچھڑ جانے کی مایوسی
ملن کی آس لگتا ہے
” نومبر “ اس لیے شاید
ہمیشہ خاص لگتا ہے ......!!

Sad Poetry image
L  : الوداع اکتوبر کی آخری شام 🍂❤🥀 - 
LibraaNoor
 

زندگی سر جھکا کر چلنے کی ہزاروں وجوہات دے رہی ہو تو آپ نے اسے سر اٹھا کر چلنے کی بس ایک وجہ دینی ہے ۔۔۔ سارا منظر نامہ ہی بدل جائے گا

LibraaNoor
 

ہم عام دماغوں کا اثاثــہ ہی نہیں تھے!
یاقوت طبیعت تھے، تجھے راس نہ آئے!

LibraaNoor
 

تنہا رہ لیں مگر ،اپنا معیار کبھی نہ گرائیں ،کیوں کہ عزت کے بغیر کسی بھی رشتے کا کوئی وجود نہیں ہوتا

LibraaNoor
 

"ہماری ذندگیاں اپنے خاتمے کا آغاز اسی دن کر دیتی ہیں جب ہم ان چیزوں پر خاموش ہو جاتے ہیں جو ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہوں"
زہر تھا زندگی کے کوزے میں
جانتے تھے مگر نگلتے رہے🍂

LibraaNoor
 

" اِن دِنوں یُـوں بھی بد لِحاظ ہُوں میں !!
دوست شِکــوہ نہیں __ کِــنارہ کـــر 🙂🔥

LibraaNoor
 

لوگوں کو جب ان کی اوقات میں رکھنا شروع کر دو __ تو کہتے ہیں تم بہت بدل گئی ہو

LibraaNoor
 

آپ جتنے پرانے ہوتے جائیں گے اتنے ہی خاموش ہوتے جائیں گے۔
گزرتی عمر آپ کو عاجز کر دے گی۔ پھر احساس ہوگا کہ آپ نے زندگی کا بہترین اور قیمتی وقت بیکار خواہشات میں ضائع کر دیا۔۔۔۔۔!!!

الوداع دسمبر____💘
جو مخلص  ہیں ان کا شکریہ__🥰
اور جن سے صرف نام کا تعلق ہے ان کا بھی شکریہ___👀💦
جن سے بات کر کے خوشی ملتی ہے اور
جو ہماری خوشی کے لیے ہم سے بات کرتے ہیں ان کا شکریہ___❣️
اور جن سے تعلق فقط خاموشی کا رہ گیا ہے ان کا بھی شکریہ___🙃
جو خوشی سے ساتھ نبھانا چاہتے ہیں ان کو خوش آمدید___😊
اور جو تھک کر چھوڑ گئے ان کا بھی شکریہ__💖
L  : الوداع دسمبر____💘 جو مخلص ہیں ان کا شکریہ__🥰 اور جن سے صرف نام کا تعلق ہے - 
LibraaNoor
 

وہ عنقریب ہمیں چھوڑ دے گا کیونکہ ہم
وہ لازمی ہے اُسے یہ بتانے لگ گئے ہیں