کچھوے اور خرگوش دونوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ: "کٸی صدیوں سے سناٸی جانے والی ہمارے درمیان دوڑ کے مقابلے کی کہانی من گهڑت، حقاٸق کے برعکس اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ہم نے اس قسم کا کوٸی مقابلہ نہ تو ماضی میں کیا ہےاور نہ مستقبل میں کرنے کا کوٸی ارادہ رکھتے ہیں۔"
#copied میاں بیوی سونے کے لیے بستر پر دراز ہوئے تو شوہر نے بیگم سے پوچھا : تمہیں پتہ ہے خالد بن ولید ؓ نے کتنی شادیاں کیں تھیں؟ ان کی بیویوں کی تعداد جانتی ہو کتنی تھی؟ " بیوی نے جواب دیا : بس بس..... پہلے أن کے جتنی جنگیں لڑ کر دکھاؤ پھر اتنی شادیاں بھی کر لینا، بلکہ میں خود تمہارے لیے رشتے تلاش کروں گی۔" یہ کہہ کر بیگم نے منہ موڑا اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد پھر گویا ہوئی : خالد بن ولید ؓ بہادری و دلیری میں سو سو آدمیوں کی طاقت رکھتے تھے، اور تم؟ تم اور تمہارے بیٹے سے تو حمام کا دروازہ تک نہیں کھلتا اگر وہ بند ہو جائے تو۔" شوہر بیچارے نے کمبل اوڑھا، منہ موڑا اور بیگم کی طرف پیٹھ کر کے یہ الفاظ دہرانے لگا : اے أم لسان ( زبان کی اماں) تمہاری باتوں سے تو اللہ ہی بچائے۔"
ہمارے دل میں کہیں درد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ ہمارا چہرہ بھلا زرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ سُنا ہے آدمی مر سکتا ہے بچھڑتے ہوئے ہمارا ہاتھ چھوؤ ، سرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟ سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے ہمارے رخ پہ کہیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا ؟