"ایک نیا آغاز اور عمر بھر کا ساتھ" ✨ "کچھ بوجھ اتارے نہیں جاتے، بس وقت انہیں ختم کر دیتا ہے۔ کبھی کبھی کسی پرانے باب کا بند ہونا ہی، ایک خوبصورت نئی کہانی کی شروعات ہوتی ہے۔ وہ جو کل کا سورج ہے، وہ صرف ایک نیا دن نہیں... بلکہ ایک نئی ہمت اور ایک نئے سکون کا نام ہے۔ میں جانتا ہوں، وہ خاموشی میں مسکرانے والی لڑکی اندر سے کتنی مضبوط ہے، جو طوفانوں سے گزر کر بھی اپنا وقار نہیں کھوتی۔ بس دعا یہی ہے کہ یہ نیا راستہ اب سیدھا خوشیوں کی طرف جائے، اور ہمارا یہ ساتھ اب ہمیشہ کے لیے ہو... کبھی ختم نہ ہونے والا، کبھی نہ ٹوٹنے والا۔ چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، میرا ہاتھ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گا۔ 🤝🥀"
لوگ کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ سب بدل جاتا ہے، مگر محترمہ آج بھی وہی ہیں... ویسی ہی پرانی اور بااصول۔ میں نے غور کیا ہے کہ تم بھلے ہی کہو کہ تم بدل گئی ہو، لیکن تمہاری فطرت کی اصلیت آج بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔ تمہاری شخصیت کی سب سے خوبصورت بات تمہاری بے مثال وفاداری ہے—تم جسے اپنا مانتی ہو، اس کا ساتھ نبھانا خوب جانتی ہو۔ ہاں، تھوڑا غصہ تیز ہے تمہارا، بالکل وہی پرانا مزاج! مگر یہ غصہ بھی تمہاری سچائی کی نشانی ہے کیونکہ تمہیں دکھاوا اور جھوٹ پسند نہیں۔ اور سب سے بڑی بات، تمہیں دھمکیاں اور دباؤ ذرا نہیں پسند؛ تم ایک آزاد اور پُر وقار مٹی کی بنی ہو جو صرف محبت اور عزت کی بولی سمجھتی ہے۔ تمہارا یہ 'نہ بدلنا' ہی تمہاری اصل پہچان ہے۔ تم جیسی ہو، ویسی ہی رہنا... کیونکہ آج کے دور میں تم جیسی سچی اور خوددار شخصیت ملنا بہت مشکل ہے۔"
کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی تھی اور کئی جگہوں پر اچھی بارش ہوئی ہے، یہاں تک کہ کچھ علاقوں میں اولے بھی گرے ہیں، لیکن فی الحال لانڈھی اور کورنگی والی سائیڈ پر کچھ نہیں ہوا
بہت سے مقامات ایسے ہیں جہاں جانے کا میرا بڑا دل تھا، مگر میں نے خود کو روک لیا۔ بس یہی سوچ کر کہ ان جگہوں کی رونق تمہارے دم سے ہوگی، اور میں وہاں صرف تمہارے ساتھ ہی قدم رکھنا چاہتا ہوں۔
kehte hai... jesy Allah ne tmhre naseeb me likha hai woh bhale imtehan ke toor pe tm se door hota hai magr tmhai us se koi nahi chehn sakta jo Allah ki tarf se tmhara hai woh kabi bh kisi or ka nhi ho sakta woh har hal me tm tak pohch jayga chahy 2 paharo ke hi darmiyan q na ho...... inShaAllah waqt khrb hai halat bh lekn hum nh baloch ho sath nh choroga bs zindagi ka bharosa nh..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain