اے خاصاِ خاصانِ رسولؐ وقتِ دعا ہے امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے پردیس میں وہ آج غریبِ الغربا ہے جو تفریقے اقوام کے آیا تھا مٹانے اس دین میں خود تفریقہ اب آ کے پڑا ہے جس دین نے غیروں کے دل آ کے ملاءے اُس دین میں خود بھائی سے بھائی جدا ہے جو دین کہ ہمدردِ بنی نوِ بشر تھا اب جنگ وجدل چاروں طرف اُس میں بپا ہے ڈرہے کہیں یہ نام بھی مٹ جائے نا آخر مدت سے اِسے دورِ زمان میٹ رہا ہے فریاد ہے اے کشتیِ امت کے نگہبان بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے تدبیر سبھلنے کی ہمارے نہیں کوئی ہاں ایک دعا تری کہ مقبولِ خدا ہے ہاں ایک دعا تری کہ مقبولِ خدا ہے اے خاصاِ خاصانِ رسولؐ وقتِ دعا ہے امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے اے خاصاِ خاصانِ رسولؐ وقتِ دعا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم🌹* 🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃 *📚سنھرے حروف📚* *❤جو دوسروں کو عزت دیتا ہے اصل میں وہ خود عزت دار ہوتا ہے کیونکہ انسان دوسروں کو وہی کچھ دیتا ہے جو اُس کے پاس ہوتا ہے❤* 🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃🌻🍃
*زبان اور دل کا بڑا گہرا رشتہ ہے ان میں سے اگر ایک برا اور ایک صاف ہو تو دونوں ہی انسان کے لیے نقصان دہ ہیں اگر دل صاف اور زبان کڑوی ہو تو دنیا میں اس کی کوئی وقعت نہیں انسان کا دل کسی نے جھانک کر نہیں دیکھا دنیا انسان کو اس کی زبان کے بل پر چاہتی ہے* *اسی طرح اگر دل میں میل اور زبان پر میٹھی باتیں ہوں تو انسان کی آخرت خراب ہے کیونکہ یہ منافقت ہے دلوں کے حال ﷲ بہتر جانتا ہے دل میں بغض رکھ کر زبان سے میٹھا بول بولنا آخرت کی تباہی کا باعث ہے* *ﷲ ہمارے دل اور زبان دونوں کو صاف اور حق پرست بنائے آمین یا رب العالمین* *📚••مصطفائی پیغام••📚*
📙 🌹 *اردو ادب* 🌹 📙 ✍🏻 *” انسان کا نفس لذتوں کا خوگر ہے “* 💫 *ہمارا اور آپ کا نفس یعنی وہ قوت جو انسان کو کسی کام کے کرنے کی طرف ابھارتی ہے وہ نفس دنیاوی لذتوں کا عادی بنا ہوا ہے لہذا جس کام میں اس کو ظاہری لذّت اور مزہ آتا ہےاس کی طرف یہ دوڑتا ہے یہ اس کی جبلت اور خصلت ہے کہ اپنے کاموں کی طرف انسان کو مائل کرے یہ انسان سے کہتا ہے کہ یہ کام کر لو تو مزہ آ جائے گا یہ کام کر لو تو لذّت حاصل ہو جائے گی،* 💫 *لہذا یہ نفس انسان کے دل میں خواہشات کے تقاضے پیدا کرتا رہتا ہے اب اگر انسان اپنے نفس کو بے لگام اور بے مہار چھوڑ دے اور جو بھی لذّت کے حصول کا تقاضہ پیدا ہو اس پر عمل کرتا جائے اور نفس کی ہر بات مانتا جائے تو اس کے نتیجے میں پھر وہ انسان انسان نہیں رہتا بلکہ جانور بن جاتا ہے۔*
🌴 •━━•••◆◉﷽◉◆•••━━•🌴 *📚حــــــدیثِ رســـولﷺ🌴* *✒بـــ🌨ـــادل والے دنوں میں نماز کے لیے جـلدی کرنا 💖ابو ملیح بیان کرتے ہیں کہ *ہم اٙبــر کے دن ایک مرتبہ بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ صحابی کے ساتھ تھے، انہوں نے فرمایا کہ نماز سویرے(یعنی جلدی) پڑھا کرو۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : جــس نے عصــر کی نماز چھوڑی اس کا عمـــل اکارت ہو گیا۔* 📚 #صحیح_بخاری:594 🚀https://t.me/HadeethERasool
*نرم رویہ اور خوبصورت اخلاق آپ کے گرد ایک حصار رکھتے ہیں ۔۔۔ایسا حصار جس میں آپ ہمیشہ اچھــے نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے تو کہتــے ہیں کہ اچھـے اخلاق والے ان لوگوں کا درجہ پالیتے ہیں جو راتوں کو عبادت کرتے ہیں ۔ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ اچھـے سے پیش آٸیں یہ سوچے بغیر کے وہ آپ کے ساتھ کیا کررہاہے۔۔۔آپکے نرم اور اچھــے رویے سے برے رویے بھی آپکےحق میں بہتر ہوتے جاٸیں گے!!!! بشرطیکہ آپ بے صبر ہو کر تنگ نہ پڑ جاٸیں۔۔۔۔کہتے ہیں اچھـے کے ساتھ اچھے رہو اور برے کے ساتھ برے نہ بنو....... کیونکہ آپ پانی سے خون صاف کرسکتے ہو... مگر خون سے خون نہیـــــں ۔۔۔۔🤝🏻* *📚••مصطفائی پیغام••📚*
┄┅════❁﷽❁════┅┄ *📚 #حـــــــدیثِ_رســـولﷺ🌴* *✿(باب34)☜عـورتوں کے ساتھ بھـلائی کرنے کا بیان* 🌴سیــدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *💖✨''مــومن مرد ایمان دار عورت (بیوی) سے بغض اور نفـــرت نہ کرے، اگر اس کی کوئی ایک صفت اسے ناپسنــد ہوگی تو کوئی دوســری صفت اسے پسنــد بھی ہوگی۔'' یا آپ نے فرمایا: '' اس کے عــلاوہ کوئی صفـت(اسے پسنــد ہو گی)۔''* 📚(صحیح مسلم،کتاب الرضاعة،رقــم الحــدیث:١٤٦٧) ─━•<☆⊰✿❣✿⊱☆>•━─ 📖 ریاض الصالحیـــــــن 🔍حــــدیث نمبـــر 275 🚀https://t.me/ryazalsaliheen
❤❤❤❤❤❤❤❤ *عمدہ اخلاق والے مخلص رشتہ دار اور دوست ہمیشہ یاد رہتے ہیں دلوں میں بهی لفظوں میں بھی اوردعاؤں میں بهی الله تعالی ہمیں اورآپ سبکو صحت و عافیت، کامیابیوں، خوشیوں، تقوی اور ایمان کی سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے خوشیاں عزت اور سکون زندگی کو خوبصورت بناتی ہین الله تعالیٰ ہماری اور آپکی زندگی میں ان تینوں نعمتوں میں سے کسی ایک کی بهی کمی نہ آنے دے* ❤❤❤❤❤❤❤❤
ہر شخص کبریا ہے تجھے دیکھنے کے بعد دعویٰ میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد سجدہ کروں تو کفر ہے کافر کہیں گے لوگ یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد دنیا کے سب حسینوں کو دیکھا بانظر ذوق آنکھوں کو سی لیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد جلوہ کسی کا ہو یا تجلی کسی کی ہو ہے دیکھنا حرام تجھے دیکھنے کے بعد آکر تیرے شہر سے واپس نا جاؤں گا یہ فیصلہ کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
*🌴🌹★بِسْــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ★*🌹🌴 *🌴🌴💐💕 درس حدیث 💕💐🌴🌴* *فرمانِ مصطفیٰ ﷺ* *جس نے قرآنِ عظیم کی ایک آیت سکھائی جب تک اس آیت کی تلاوت ہوتی رہےگی اس کے لیےثواب جاری رہےگا* *(جَمْعُ الْجَوامِع7/282حدیث22456)* 🌹🌺 🌺🇵🇰*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain