اگر دودھ خراب ہو جائے تو وہ دہی بن جاتا ہے۔ دہی دودھ سے مہنگا ہوتا ہے۔ اور اگر حالات اور بگڑ جائیں تو دہی پنیر میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو دہی اور دودھ دونوں سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر انگور کا رس کھٹا ہو جائے تو وہ شراب بن جاتا ہے، جو انگور کے رس سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔ آپ صرف اس لیے برے انسان نہیں ہیں کہ آپ نے غلطیاں کی ہیں۔ غلطیاں دراصل وہ تجربات ہیں جو آپ کو ایک بہتر اور قیمتی انسان بناتے ہیں۔ کرسٹوفر کولمبس نے ایک نیویگیشن کی غلطی کی، جس نے اسے امریکہ کی دریافت تک پہنچا دیا۔ الیگزینڈر فلیمنگ کی ایک غلطی نے اسے پینسلن کے دریافت تک پہنچا دیا۔ اپنی غلطیوں کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہ بننے دیں۔ یاد رکھیں، کمال تجربے سے نہیں بلکہ ان غلطیوں سے آتا ہے جن سے ہم سیکھتے ہیں۔ غلطیوں سے نہ گھبرائیں۔ آپ کے لیے بڑے بڑے قدم منتظر ہیں۔