Damadam.pk
MR+RaEes's posts | Damadam

MR+RaEes's posts:

MR+RaEes
 

> قُرآن کہتا ہے
لوگوں کی سازشیں تُمہارا کُچھ نہیں بگاڑ سکتی
تُمہارا ربّ بہترین تدّبیر کرنے والا ہے۔
دُنیا سازشوں سے بھری ہے
مگر میرا یقین اُس ربّ پر ہے

MR+RaEes
 

*"ایک جھوٹ لاکھوں اعتماد ختم کر دیتا ہے۔"*
*ایک لمحے کی لغزش، ایک جھوٹا لفظ، برسوں کی سچائی اور محنت سے حاصل کیا گیا اعتبار ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔ بھروسہ شیشے کی طرح نازک ہوتا ہے، بنانے میں وقت لگتا ہے مگر ٹوٹنے میں صرف ایک لمحہ۔ اور جب یہ ٹوٹ جائے تو پھر کبھی اپنی اصل شکل میں واپس نہیں آتا۔ اسی لیے سچائی ہمیشہ محفوظ ہے، چاہے وہ کڑوی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ جھوٹ کی عارضی مٹھاس آخرکار زہر بن جاتی ہے۔✨💓*

MR+RaEes
 

: کوئی تو ہو جو ہمارے لہجے ہماری روحوں کا درد سمجھے بماری چپ کا سوال سمجھے ہمارے دکھ کو سمجھ کے اپنا ہمارے دکھ کا ملال سمجھے کسی کو ایسی عطا ہوں آنکھیں

MR+RaEes
 

ہم جو روٹھیں منائے وہ
ہمارے اندر کا ملال سمجھے

MR+RaEes
 

زمانے کے رنگین میلوں چمکتی روشنیوں اور مصروف ہجوموں سے اکتائے ہوئے لوگ ہم ایک خاموشی کے متلاشی ہیں جو دل کو سکون دے۔ وہ قہقہے جو دکھاوے کے ہیں، وہ محفلیں جو خالی دلوں سے سجی ہیں، ہمیں اب متاثر نہیں کرتیں۔ ہم أن لمحوں کو ڈھونڈتے ہیں جن میں سچائی ہو، تعلق ہو اور وہ انسیت جو بنا کسی غرض کے ہو۔ وقت کے ساتھ جیسے جیسے دنیا مصنوعی بنتی گئی ویسے ویسے ہم اس کی چکا چوند سے دور ہوتے گئے۔ اب دل کو راحت تنہائی میں ملتی ہے، کچھ پرانے خیالوں، سادہ باتوں اور خاموش محبتوں میں ہم وہ لوگ ہیں جو رونقوں میں بھی تنہائی محسوس کرتے ہیں اور تنہائی میں بھی اک گہری صحبت کا تصور بسا لیتے ہیں۔

MR+RaEes
 

: اسے کہنا پلٹ آئے ،کہیں ایسا نہ ہو
فانی ،مکمل سوگ بن جائے
محبت روگ بن جائے 🍂

Abhi soke utha hun dobara sojaunga🫤
M  : Abhi soke utha hun dobara sojaunga🫤 -