خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ھے ہوا کی ضد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ھے ذرا سی لرزش پہ توڑ دیتے ھیں سب تعلق زمانے والے سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ھے کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ غم بچھڑنے کا بھول جاۓ اور ایسے لمحوں میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ھے خیال اپنا,مزاج اپنا,پسند اپنی کمال کیا ھے ۔۔۔¿¿ جو یار بولے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ھے کسی کی راہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھر...!! پھر اسکے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ھے۔۔۔۔۔۔۔ My Most Favourite....💖💖