فَصیلِ شَہر سے باہر بُلا کے مارا گیا سَبھی کے سامنے عِبرت بَنا کے مارا گیا یہ حُکم تھا کہ مجھےِ آگ پر ہی چَلنا ہے میں بے گناہ تھا پھِر بھی جَلا کے مارا گیا کِسی کو حوصلہ ہی کَب تھا بات سُننے کا مِری زبان پہ قَدغن لَگا کے مارا گیا نظر مِلاتے بھی کیسے وہ میرے یار جو تھے تھے شَرمسار سو نَظریں چُرا کے مارا گیا نَقاب ڈال کے لایا گیا میں مَقتل میں پھر ایک ایک کوچِہرہ دکھا کے مارا گیا مجھے نہ دیکھ سکا کوئی سَچ کے رَستے پہ حَسَد کے دَشت میں سُولی چَڑھا کے مارا گیا اَگرچہ قَتل کی سازش دَرونِ شہر ہوئ میں احتیاط سے پردیس جا کے مارا گیا مِرے حریف مِرے اپنے لوگ تھے دانش یہ راز قَتل سے پَہلے بتا کے مارا گیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain