کچھ لوگ "مدد چاہیے" نہیں کہتے
وہ بس خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔
وہ "میرے ساتھ بیٹھو" نہیں کہتے
بس دیر تک آنکھوں میں دیکھتے ہیں
شاید یہ جاننے کے لیے کہ آپ ابھی بھی موجود ہیں۔
وہ "مجھے تنہا مت چھوڑو" نہیں کہتے
بس اپنی آواز مدھم کر لیتے ہیں
شاید اس امید میں کہ کوئی خاموشی کو سن لے۔
کبھی وہ "مجھے تمہاری ضرورت ہے" نہیں کہتے
بس بے وجہ پرانی تصویریں دیکھتے ہیں
شاید ماضی میں وہ کچھ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جو آج کھو گیا ہے۔
لہٰذا جب وہ آخر کار کہتے ہیں "خیال رکھنا"
تو سمجھ جائیے، یہ ایک دعا ہے
جو لبوں سے نہیں، دل سے نکلتی ہے۔
احساسات ہمیشہ الفاظ میں قید نہیں کیے جا سکتے،
کبھی کبھی
خاموشی سب سے بلند چیخ ہوتی ہے۔
بس... سننے کے لیے دل چاہیے...!!
ماھا♥️💞😍
ستاروں سے کہو
اب رات بھر ہم ان سے باتیں کر نہیں سکتے
کہ ہم اب تھک گئےں!
ہمیں جی بھر کے سونا ہے
کسی کا راستہ تکنے کا یارا بھی نہیں ہم کو
مسافر آگیا تو ٹھیک ہے لیکن،
نہیں آتا تو نہ آئے
ان آنکھوں میں ذرا بھی روشنی باقی نہیں شاید
وگرنہ تیرگی ہم کو یوں گھیرے میں نہیں لیتی
مگر یہ سب،
ازل سے لکھ دیا تھا لکھنے والے نے
ستاروں سے کہو، بہتر ہے ہم کو بھول ہی جائیں
ہمیں آرام کرنا ہے..!!ماھي