بہت مدت سے ایسا ہے کہ تم خاموش رہتے ہو کوئی گہرا غم ہے شاید جسے چپ چاپ سہتے ہو یونہی چلتے ہوئے تنہا کوئی غمگیں سا نغمہ تم اکثر گنگناتے ہو دوران گفتگو یونہی ملیں نظروں سے جب نظریں تو باتیں بھول جاتے ہو کسی گم صم سی حالت میں یاں پھر یوں بارش کے موسم میں فقط اتنا ہی کہتے ہو اداسی بےوجہ سی ہے بہت بوجھل سی طبیعت ہے بھلا سچ کیوں نہیں کہتے کسی کو یاد کرتے ہو