*اگر چاند 🌙 رات کو آپ کے جسم میں کوئی سنساہٹ وغیرہ محسوس ہو تو پریشان مت ہونا! وہ شیطان ری انسٹال ہورہا ہوگا* 😂🫣
> میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں
> مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو
*جون ایلیاء*
> غیر کے دل میں گر اترنا تھا
> میرے دل سے اتر گئے ہوتے
*جون ایلیاء*
*ایک دوست نے اپنے ایک حکیم دوست سے پوچھا
*تم جس مریض کو بھی دیکھتے ہو سب سے پہلے یہی پوچھتے ہو کہ رات کیا کھایا تھا، اس کی کیا وجہ ہے؟🤔*
*حکیم دوست نے مسکرا کر جواب دیا
*دراصل اس سے مریض کی مالی حالت کا پتہ چل جاتا ہے۔😅😅*
*سوال:-* _شرم کیا ہے؟❓_
*جواب:-* _شرم وہ چیز ہے جو اگر آپ لوگوں کو آجائے تو پوسٹ پر React کر دیں🤕😜
*اگر آپ کو سحری کرنے کے بعد*
*سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے*
*یا ہاضمہ خراب ہوتا ہے*
*تو اللّٰہ کے واسطے کم کھایا کرو*
*سحری سحری ہوتی ہے ولیمہ نہیں*😀
تم تو کہتے تھے _____ تم کو الہام ہوتے ہیں
تُو بھی نہ سمجھ سکا کہ پریشان ہوں میں!!
_ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ آپ کے بارے میں بُرا گمان کریں اور کچھ لوگ آپ کو بارش کی پانی سے بھی زیادہ پاکیزہ سمجھیں۔_
*_اہم بات یہ ہے_*
_کہ اللّٰه تعالیٰ کی نظر میں آپ کی حقیقت کیا ہے.....؟؟_
~ــــــــــــــــــــــــــــــ~💠🔮
قربانیاں وہاں دیجیے جہاں ان کی ضرورت ہو دن کے وقت دیا جلانے سے دیا ہی ختم ہوگا اندھیرا نہیں_!!💯🔥
اُس کی نگاہ بدلنے سے پہلے کی بات ہے
تارے زمین پہ تھے میں آسمان پہ تھا ۔ ♥️
کہتے ہیں کہ "توجہ"
اگر پتھر کو بھی دی جائـــــے
تو وہ بھی نکھر جاتا ہے
ہر وہ چیز پھلنے پھولنے لگتی ہـــــے
جِسے تھوڑی سی بھی "توجہ" ملـــــے
انسان، حیوان، چرند، پرند سب
آپ کے تابع ہونے لگتــــــے ہیں.
آپ کی تھوڑی سی "توجہ"
کسی کی زندگی کو بدل سکتی ہــــــے
آپ کا تھوڑا سا کسی کو وقت دینا بھی
اُسے پورا دن خوش رکھ سکتا ہــــــے
ایسا بھی ہوسکتا ہــــــے کہ
آپ کی ایک تسلی
اُسے دوبارہ جینے کے لیئــــــے آمادہ کر دے
اس لیئـــے اپنوں سے رابطے میں رہیئــــــــــے
زندگی کو خوبصورت بنایئــــــــــے
کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں
تم اپنے سکھ کی بات کرو
ہم اپنے دکھ کی بات کریں
اور ان لمحوں کی بات کریں
جو سنگ تمہارے بیت گۓ
اور عہد خزاں کی نظر ہوۓ
ان سبز رتوں کے دامن میں
ہم پیار کی خوشبو مہکائیں
ان بکھرے سبز نظاروں کو
ہم آنکھوں میں تصویر کریں
پھر اپنے پیار کے جادو سے
ہم لمحوں کو جاگیر کریں
کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں....
*18 سے 58 سال تک ایک ہی جملہ*🫣
*"اپنا ٹائم بھی آۓ گا...."*😎
*پھر ایک دن ڈاکٹر کہتا ہے.....*🤪😜😝😝😝
*رشتہ داروں کو بلا لیں ان کا ٹائم آگیا ہے*😃🤣🤣🤣🤣😂😂😂
*سردار scientist نے مکھی کے پر کاٹ دیئے*🥺
*اور کہا "اڑ جا" وہ نہیں اڑی*👀🫣
*سردار نے لکھا کہ!!!*😝😝
*تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اگر مکھی کے پر کاٹ دیئے جاۓ تو وہ "سن نہیں سکتی"*🤭😃😝😂🤣😂😂🤣😂
جستجو کھوئے ہُوؤں کی عُمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے
راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سَمتوں کی خبر
شہرِ نا معلوم کی چاہت مگر کرتے رہے
ہم نے خود سے بھی چھپایا اور سارے شہر کو
تیرے جانے کی خبر دیوار و دَر کرتے رہے
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا ' اُس شام بھی
انتظار اُس کا مگر کچھ سوچ کر ' کرتے رہے
آج آیا ہے ہمیں بھی اُن اُڑانوں کا خیال
جن کو تیرے زعم میں ' بے بال و پر کرتے رہے
پروین شاکر
تانگوں کا دور تھا ایک تانگے والے نے سڑک کے درمیان چلنے والی بڑھیا سے چیخ کر کہا:
’’بچ مائی بچ‘‘۔
لیکن بڑھیا راستے سے نہ ہٹی اور تانگے کے نیچے آ کر زخمی ہو گئی۔
پولیس والے نے تانگے والے کا چالان کر دیا اور پوچھا کہ تم نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے؟ تمہیں شرم نہ آئی کہ ایک بوڑھی عورت پر تانگہ چڑھا دیا
تانگے والا خاموش رہا
اسے خاموش دیکھ کر بڑھیا بول پڑی:
بول اب بولتا کیوں نہیں ہے اُس وقت تو بڑا چیخ چیخ کر
کہہ رہا تھا
" بچ مائی بچ"
ٹبہ ، ٹویا ۔ اک برابر
گڈیا ، بویا ۔ اک برابر
راتیں اکھ تے بدل برسے
رویا ، چویا ۔ اک برابر
قسمےسُن کے نیندر اڈ گئی
سُتا ، مویا ۔ اک برابر
ماڑے گھر نوں بوھا کادھا؟
کھلا ، ڈھویا ۔۔ اک برابر
سورج ٹُردا نال برابر
دن کیوں لگن سال برابر
وِتھ تے سجنا وِتھ ہوندی اے
بھاونویں ہووے وال برابر
اکھ دا چانن مر جاوے تے
نیلا، پیلا، لال برابر
جُلی منجی بھین نوں دے کے
ونڈ لئے ویراں مال برابر
مرشد جے نہ راضی ہووے
مجرا ، ناچ، دھمال برابر
اُتوں اُتوں پردے پاون
وچوں سب دا حال برابر..
تمام لوگ اکیلے تھے ، راہبر ہی نہ تھا
بچھڑنے والوں میں اِک میرا ہمسفر ہی نہ تھا
برہنہ شاخوں کا جنگل گڑا تھا آنکھوں میں
وُہ رات تھی کہ کہِیں چاند کا گُزر ہی نہ تھا
تمہارے شہر کی ہر چھاؤں مہرباں تھی ، مگر
جہاں پہ دُھوپ کڑی تھی وہاں شجر ہی نہ تھا
سمیٹ لیتی شکستہ گُلاب کی خُوشبُو
ہَوا کے ہاتھ میں ایسا کوئی ہُنر ہی نہ تھا
مَیں اِتنے سانپوں کو رَستے میں دیکھ آئی تھی
کہ تیرے شہر میں پہنچی تو کوئی ڈر ہی نہ تھا
کہاں سے آتی کِرن زندگی کے زنداں میں
وُہ گھر مِلا تھا مُجھے جس میں کوئی دَر ہی نہ تھا
بدن میں پھیل گیا شاخ بیل کی مانند
وُہ زخم سوکھتا کیا ، جس کا چارہ گر ہی نہ تھا
ہَوا کے لائے ہُوئے بیج پھر ہَوا کو گئے
کِھلے تھے پُھول کُچھ ایسے کہ جن میں زر ہی نہ تھا
خود سے روٹھوں تو کئی روز نہ خود سے بولوں
پھر کسی درد کی دیوار سے لگ کر رو لوں
تو سمندر ہے تو پھر اپنی سخاوت بھی دکھا
کیا ضروری ہے کہ میں پیاس کا دامن کھولوں
میں کہ اک صبر کا صحرا نظر آتا ہوں تجھے
تو جو چاہے تو تیرے واسطے دریا رو لوں
اور معیار رفاقت کے ہیں ایسا بھی نہیں
جو محبت سے ملے ساتھ اسی کے ہو لوں
خود کو عمروں سے مقفل کئے بیٹھا ہوں فراز
وہ کبھی آئے تو خلوت کدہءِ جاں کھولوں
✍️_____احمد فراز
ویکھ فریدا مٹی کھُلی
مٹی اُتے مٹی ڈُلی
مٹی ہسے مٹی روؤے
انت مٹی دا مٹی ہوؤے
نہ کر بندیا میری میری
نہ تیری نہ میری
چار دناں دا میلہ دنیا
فیر مٹی دی ٹھیری
نہ کر ایتھے ہیرا پھیری
مٹی نال نہ دھوکا کر تُو
تُو وی مٹی او وی مٹی
ذات پات دی گل نہ کر تُو
ذات وی مٹی تُو وی مٹی
ذات صِرف خدا دی اُچّی
باقی سب کچھ مٹی مٹی
خواجہ غلام فرید
__________________________🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain