دنیا میں ہر کام مشکل ھے کوئی کام آسان نہیں __ لیکن اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہاری نظر میں کونسا کام مشکل ھے ____ تو میں کہوں گا ___ اپنی آنکھوں میں تیرنے والے آنسوؤں کو پلکوں کی باڑ سے نیچے نا گرنے دینا___ اور انہیں واپس پیچھے دھکیل کر مسکراہٹ ہونٹوں پر سجا کر کہنا ___ جی میں ٹھیک ہوں ___ بالکل ٹھیک ہوں ___
" میں تو ایسی لڑکی تھی جو کبھی نہیں ہاری، جو کبھی بیمار نہیں ہوئی میں کہتی تھی کہ مجھ سے نہیں لیٹا جاتا بیماری کی حالت میں... میں تو کبھی کسی چوٹ کو محسوس ہی نہیں کرتی تھی لیکن... اب کی بار نہ جانے کونسا روگ چھپایا ہے کہ اب دکھ مجھے اندر ہی اندر کھائے جا رہا ہے... اب میرا بخار ہی نہیں اترتا میں اپنی بیماری سے ہارنے لگی ہوں... شاید میں موت کے بہت نزدیک ہو رہی ہوں..اور مجھے سکون چاہے وہ بھی موت جیسا_" 🙂💔