ASALAM O ALAIKUM
یہ جو کر رہے ہیں نصیحتیں اِنہیں مشوروں کی ہیں عادتیں
دلِ غم زدہ انہیں چھوڑ یہ تیری داستان نہیں جانتے
میرے دردِ دل سے ہیں بے خبر میرا کربِ جاں نہیں جانتے
میرے آس پاس جو لوگ ہیں میری تلخیاں نہیں جانتے
بڑی عجیب ھیں یہ بندشیں محبت کی...!🥰
نہ اس نے قید میں رکھا نہ ھم فرار ہوئے🥰
ASALAM O ALAIKUM
مزاجِ یار سے جُوں جُوں شناسا ہوتا جا رہا ہوں
میں تنہا اور تنہا اور تنہا ہوتا جا رہا ہوں 🥀
ASALAM O ALIKUM
اپنی ذہنی ٹینشنوں کو کم کیجیئے😇 میرا نام لیجئے اور خود پہ دم۔کیجئیے!😂🙈😜😜😜
ASALAM O ALAIKUM
بس کر میاں محمد بخشا موڑ قلم دا گھوڑا
ساری زندگی دکھ نئ مکنے ورقا رہ گیا تھوڑا
ASALAM O ALIKUM
درد تو زخم کی پٹی کے ہٹانے سے اٹھا
اور کچھ اور بھی مرہم کے لگانے سے اٹھا
اس کے الفاظ تسلی نے رلایا مجھ کو
کچھ زیادہ ہی دھواں آگ بجھانے سے اٹھا
ASALAM O ALIKUM
فراق یار کی بارش، ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
وہ اک دعا میری جو نامراد لوٹ آئی
زبان سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم
بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں
ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم
جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں
تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم
محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں
کبھی یہ ہجر، کبھی یہ وصال کا موسم
کوئ ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسن
ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم
ASALAM O ALAIKUM
اک عمر اجالوں کے تعاقب میں گنوا کر
ہم شام کے منظر میں سحر ڈھونڈ رہے ہیں
ASALAM O ALAIKUM
وہ رات جا چکی، وہ ستارہ بھی جا چکا۔۔۔
آیا نہیں جو دن وہ گزارا بھی جا چکا۔۔۔
ASALAM O ALIKUM
قابلِ فخر تو_________نِبھانے والے ہوتے ہیں👑 چاہنے والوں کی تو قِطاریں لگی ہوتی ہیں 🖤🥀
ASALAM O ALIKUM
وفا کے تذکرے بس رہ گئے کتابوں میں
ستم تو یہ کہ کتابوں کا دور بھی نہ رہا 🙂🥀🖤
ASALAM O ALIKUM
کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہات میں تیرا ہات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں
مشکل ہیں اگر حالات وہاں دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو کوچۂ جاناں میں کیا ایسے بھی حالات نہیں
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں
عاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا
گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں
ASALAM O ALIKUM
راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
فیضؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا
ASALAM O ALIKUM
جو عشق نبی ﷺ میں تو بالکل ہی دیوانہ ہے
اس کا ہی تو سمجھو کہ اب تو یہ زمانہ ہے
فرمان الہی ہے ہی فاتبعونی کا
مُضْمَر ہی تو سنت میں الفت کا خزانہ ہے
چاہت جو نبی ﷺ کی ہو وہ اپنی بھی چاہت ہو
چاہت میں نبی ﷺ کی تو بس خود کو مٹانا ہے
جب قافلے حج کے تو نظروں سے گزرتے ہیں
دل تھام کر اپنے تو آنسو ہی بہانا ہے
حسرت ہے یہی اپنی مسکن ہو مدینہ ہی
سوئی ہوئی قسمت کو بس اب تو جگانا ہے
یہ اثر کے ہیں ارماں غالب ہو دین احمد ﷺ
اس کے لیے اپنا تو سب کچھ ہی لٹانا ہے
JUMMA MUBARAK
ASALAM O ALIKUM
کوئی امید بر نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
موت کا ایک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگے آتی تھی حال دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
جانتا ہوں ثواب طاعت و زہد
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں
ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں
میری آواز گر نہیں آتی
داغ دل گر نظر نہیں آتا
بو بھی اے چارہ گر نہیں آتی
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی
کعبہ کس منہ سے جاوگے غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں آتی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain