میں بہت بیوقوف تھا، بات بات پر روٹھ جانا، چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض ہو جانا ، پھر بڑی سے بڑی بات ہونے کے بعد مان بھی جاناں، اور ایسے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، پھر بڑی سے بڑی بات کو ہنس کر ٹال دیتا اور کسی چھوٹی بات کو پکڑ کر گھنٹوں رونے والا، اور پھر چند لمحات بعد ہی اپنی بیوقوفی پر مسکرانے والا، میں آج بھی ویسا ہی ہوں، بس فرق صرف اِتنا ہے کہ، اب مان ٹوٹ جانے سے اِتنی تکلیف نہیں ہوتی - 🙂💔
آپ جتنے پرانے ہوتے جائیں گے اتنے ہی خاموش ہوتے جائیں گے گزرتی عمر آپ کو عاجز بنا دے گی اور آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے کتنا قیمتی وقت بیکار خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہوئے ضائع کردیا۔😊 اور کبھی زندگی میں ایسا مقام بھی آتا ہے جہاں آپ کو اپنا سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ کی اہمیت غیروں والی بھی نہیں ہوتی•🥀✨