شروع شروع میں لگا کہ کرونا ایک بہت خطرناک وائرس ہے لیکن پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ کچھ پاکستانی ہیں. پچھلے کچھ دن سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر آنے والے سینکڑوں میسجز سے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں کرونا ایک وائرس نہیں بلکہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے آپ لوگوں کا سکون برباد کر سکیں. ہر بندہ اپنا ایک نظریہ بنا کر کرونا کو کسی نا کسی چیز سے جوڑ رہا ہے اور ثابت کر رہا ہے کہ وہ آج کا آئن سٹائن یا نیوٹن ہے اور روز کوئی نا کوئی نئی ریسرچ مارکیٹ میں لاتا ہے. مثلاً کرونا قیامت کی نشانی ہے. اس سال حج نہیں ہوگا اور قیامت کی بڑی نشانی پوری ہوگی. کرونا کا مقصد دجال کو لانا ہے. کرونا کا مقصد دنیا کی اکانومی کو تباہ کرنا ہے. کرونا کا مقصد کریپٹو کرنسی کو لانا ہے. کرونا کشمیر، شام اور فلسطین میں ہونے والے ظلم کی وجہ سےاگیاکا