نظام میکدہ بگڑا ہوا ہے اس قدر ساقی۔۔۔
اسی کو جام ملتا ہے جسے پینا نہیں آتا۔۔۔
🔥🙂🥀🖤
دست تعزیر چومنے والے۔۔۔
ہم ہیں زنجیر چومنے والے۔۔۔
یہ حقیقت پسند تھوڑی ہیں۔۔۔
تیری تصویر چومنے والے۔۔۔
صرف باتیں ہی کر سکا رانجھا۔۔۔
لے گئے ہیر چومنے والے۔۔۔۔
🖤🥀🙂
ایسا چھوڑیں گے تیرا شہر کہ ہم اس کی طرف۔
گردشِ وقت کے مارے بھی نہیں آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔
🖤🥀🙂
ہم عام دماغوں کا اثاثہ ہی نہیں تھے۔۔۔۔
یاقوت طبیعت تھے تجھے راس نہ آئے۔۔۔
🖤🙂🥀
دیر کی معزرت سحر ہوں میں۔۔۔🥀🖤۔
مجھ کو رستے میں رات پڑتی ہے۔۔🌸🖤۔
معشوق ہو حسین یہ ضروری نہیں مگر۔۔۔۔🙂🥀۔
عاشق کو چاہیے کہ وہ اندھا ضرور ہو۔۔۔۔🖤🌸۔
🙂🥀🖤
کسی ایک کے لیے خوبصورت رہنا کافی ہوتا ہے۔۔۔🥀🙂🖤
میں آرزو تو نہیں ہوں مگر توپال کے دیکھ۔۔
محبتوں میں کوئی راستہ نکال کے دیکھ۔۔۔۔۔
میں اپنے دونوں طرف ایک سا ہوں تیرے لیے۔
کسی سے شرط لگا پھر مجھے اچھال کے دیکھ۔
میں اپنے پاؤں کے ناخن سے سر کے بالوں تک۔
فقط تیرا ہوں کہیں سے بھی کھول کھال دیکھ۔
🥀🖤🙂
اس رنگ تعلق پے تعجب ہے کہ ہم لوگ۔۔
موجود تو ہوتے ہیں میسر نہیں ہوتے۔۔۔
🙂🥀🖤
کیا سوچ کے اب آۓ ہو تجدید وفا کو۔۔۔
اک بار جسے مار دیں زندہ نہیں کرتے۔۔۔۔
اب تم کو ندامت ہے تو بے سود ہے پیارے۔
ہم لوگ کبھی تھوک کے چاٹا نہیں کرتے۔۔۔
🥀🙂🖤
اور پھر یوں ہوا کہ.....۔
ایک شخص میں دو لوگ بسنے لگے۔
🖤🙂🥀
کیا ہو جاتا ہے ان ہنستے جیتے جاگتے لوگوں کو۔۔۔۔۔۔۔🙂۔
بیٹھے بیٹھے کیوں یہ خود سے باتیں کرنے لگتے ہیں۔۔🥀۔
🙂🖤🥀
بدگماں ہے تو وضاحت نہیں دینی میں نے۔
جان دینی ہے ازیت نہیں دینی میں نے۔۔
آج اداسی ہے مرے دل میں اتر آنکھ میں جھانک
کل تجھے اسکی بھی اجازت نہیں دینی میں نے۔
🙂🖤🥀
آیت سناؤ صبر کی کوئی قرآن سے۔۔۔
ورنہ الجھ پڑوں گا میں سارے جہان سے۔
وہ شام آج بھی میرے سینے پے نقش ہے۔
ایک شخص پھر گیا تھا جب اپنی زبان سے۔
🙂🖤🥀
مجھے بھول جانا کوئی کمال نہیں۔
لوگ تو قرآن بھول جاتے ہیں۔۔۔
مائیں سجدوں میں بیٹے مانگتی ہیں۔
بیٹے پنکھوں سے جھول جاتے ہیں۔
🙂🖤🥀
یہ بات کس کو بتاؤں کہ ایک دن میں نے۔۔۔۔🥀۔
کسی طرف کو نکلنا ہے، پھر نہیں ملنا۔۔۔۔۔۔🖤🌸۔
قفس زنداں میں تیری یاد کا کاسہ لے کر۔۔۔۔۔🍁۔
ہجر کے دیپ جلاتے ہیں جدھر جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔🥀۔
تم کو ہے راس کسی وصل کا کاندھا لیکن۔۔۔🙂۔
لوگ جو دل سے اترتے ہیں کدھر جاتے ہیں۔۔۔۔🌸۔
ہر شخص تو ہوتا نہیں ہر بات کے قابل۔۔
ہر شخص کو ہر بات بتایا نہیں کرتے۔۔۔
سچ بات کہاں بولتے ہیں لوگ یہاں پر۔۔
فورا کسی کی بات میں آیا نہیں کرتے۔۔
اخلاص اور احساس کا افلاس ہے ہر سو۔
اس دور میں جزبات لٹایا نہیں کرتے۔۔۔
🥀🙂
الوداع۔۔۔۔🥀🌸
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain