ماں کی جمع "مائیں " باپ کی جمع کیا ہے ؟ میں نے باپ کے تمام مترادف سوچے۔۔۔۔۔ والد باپ ابو لیکن کسی ایک بھی لفظ کی جمع نہی مل سکی ۔۔۔۔۔ بہت حیرت سے سوچا کہ ہم نے کبھی غور ہی نہیں کیا کہ انسان کی زندگی میں ماں کے رتبے پر بہت سے رشتے جڑ جاتے ہیں لیکن باپ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے ! اسی لیے زندگی میں اسکی کمی کا خلاء کبھی پر نہیں ہوتا !! مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپ اور اس نے مجھ سے اتنا کہا " خوش رہا کرو "! #Hyderabadi🇵🇰❤ 💞❣ ❣️💞
ممکن ہے کہ اپنے گناہوں کی معافیاں ہم نے خود ہی مانگنی ہیں ۔۔!! اگر کوئی آپ سے خفا ہے تو منا لیجیے ۔۔!! یہ نہ ہو کہ جب معافی مانگنے پر دل رضامند ہو ۔۔!! تب تک سارے دروازے بند ہو چکے ہوں ۔۔!! زندگی ہر حالات میں مسکرا کے جینے کا نام ہے۔۔!! اسے بےوجہ ضائع مت کریں ۔۔!! 😊❤️🖤 #Hyderabadi🇵🇰❤
اے میرے مولا۔۔!!! تیری حِکمت سمجھنے سے قاصر ..!! آج کے آدم کو لگتا ہے کہ۔۔!! جَھگڑا سارا ضِد کا تھا۔۔!! ہم پر کوئی معجزاتی کلام پڑھ۔۔!! کہ ہمیں سمجھ آئے۔۔!!! کہ آدم کی تشکیل سے بہت پہلے کہیں۔۔!! فرشتے نور کو تکتے ہیں۔۔!! یہ سارا چکر اُس نور کا ہے۔۔!! ساری کائنات کسی ضِد کا نہیں ۔۔!! بلکہ عشق کا چکرویو ہے۔۔!!!🍁🖤 #Hyderabadi🇵🇰❤
پھر وہ اپنے قبیلے کا سب سے ظرف والا شخص کہلایا گیا۔۔!! جسے تم نے یہ کہہ کر چھوڑ دیا تھا ۔۔!! کہ تم تو میری مجبوری سمجھ سکتے ہو۔۔!! اُس کے بعد اُس کے فیصلوں میں کبھی وحشت نہیں دیکھی گئی ۔۔!! لیکن سُنا ہے کہ تم سے بچھڑنے کے بعد اُس نے کبھی کوئی رانی نہیں مرنے دی۔۔!! 🍁 #Hyderabadi🇵🇰❤
پھر ہر رات میں یہ سوچتے ہوئے زندگی گزار رہا ہوں ۔۔!! کہ اِک دن تم میری بانہوں کے حصار میں ہو گی۔۔!! میری کائنات کو چھو کر محسوس کرنے کی خواہش پوری ہو جائے گی۔۔!! جس دن سے تم میری زندگی میں آئی ہو ۔۔!! اُس دن سے میں نے زندگی کو بس سکون کا نام دیا ہے۔۔!! دراصل تم میرا سکون ہو۔۔!! تم ہی میری زندگی ہو۔۔!!! 🍁 #Hyderabadi🇵🇰❤
(منظر بھوپالی) طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا ہے غیرتِ جہاد اپنی، زخم کھا کے جاگے گی پہلا وار تم کر لو، دوسرا ہمارا ہے