محبت، جاب اور ڈائٹنگ دوسروں کو کرتا دیکھیں تو بے حد آسان معلوم ہوتی ہے۔🥀🍁۔ بوجھ جس نے اُٹھایا ہو وہی بتا سکتا ہے کہ وہ "انجوائے" کر رہا ہے یا سہہ رہا ہے 🔥💔🍂
حرام سے بچنے کے لیے نفس کو مارنا پڑتا ہے۔🥺💔 جو بہت مشکل کام ہے۔ دل پہ جبر کر کے سٹرگل کرنا کٹھن مراحل میں سے ایک ہے۔ اللہ مجھے اور آپ سب کو گناہوں سے محفوظ رکھے۔ 🪔🪔آمین
یوم عرفہ کا روزہ آپ ﷺ سے یوم عرفہ (9 ذی الحجہ) کے روزے کے بارے میں پوچھا گیاٍ ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : "یہ گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کاکفارہ بن جاتا ہے ۔" صحیح مسلم 1162 عید سے ایک دن پہلے کا دن یوم عرفہ ہے لہذا اس دن روزہ رکھنا مت بھولیں
راجہ گدھ 👉 بانو قدسیہ کا ناول ہے جس کی کہانی مردار خور راجہ کے گرد گھومتی ہے۔ 😱🤯 گدھ صرف مردار کھاتا ہے💀🦴. حرام کھانے والے کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا.🙅 یہ کھا کھا کر پاگل ہوجاتا ہے.🤸 پاگل پن میں ادھر ادھر دوڑنے لگتا ہے، جس سے سارا کچھ کھایا ہوا قے کر دیتا ہے اور ایک بار پھر کھانے لگ جاتا ہے. 🏃🏃 حیران کن بات یہ ہے کہ گدھ کو کبھی موت نہیں آتی. اسی لیے یہ حرام کھانے والی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کر لیتا ہے. اس کی خودکشی بھی آسان نہیں ہوتی. یہ مہینوں اونچے درخت پر الٹا لٹکا رہتا ہے اور بڑی اذیت کے ساتھ جان کنی میں چٹاخ سے نیچے گرتا اور تڑپ کر جان دے دیتا ہے 💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔💔 یاد رہے یہ پرندہ ہے جس کا اپنا کوئی اختیار نہیں، اختیار و ارادے والے گدھ کے ساتھ کیا بیتتیی ہو گی، یہ اندازہ کرتے ہوئے روح کانپ جاتی ہے 😢😢
کبھی کبھی اداکاری کیجیے ۔ جب آپ کو لگے کہ کوئی دل سے مشورہ دے رہا ہے۔ لیکن آپ اس مشورے سے متفق نہ ہوں تو اسے مسکراہٹ سے کہیں کہ "بہت شکریہ آپ نے بہت ہی بہترین مشورہ دیا ہے۔" ۔ جب آپ کی والدہ یا بیوی آپ کے لیے کوئی اسپیشل کھانا بنائے لیکن آپ کو اتنی بھوک نہ ہو یا پھر آپ کو وہ بد مزہ لگ رہا ہو، لیکن پھر بھی کہیں "آج تو کھانے کا مزہ آگیا۔" کھانا کھاتے ہوئے کچھ اداکاری کیجئے کہ جیسے کھانا بہت ہی لذیز ہے۔ ۔ جب کوئی بچہ اپنی پرفارمنس یا رزلٹ دکھائے، اور آپ کو محسوس ہو کہ یہ مارکس اتنے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ کہیں "واہ آپ نے تو کمال کر دیا ہے۔ اس پر تو آپ کو انعام ملنا چاہیے۔" ۔ جب کوئی مایوسی کا شکار ہو اور اپنی زندگی کے مسائل بتا رہا ہو تو اس کو اتنی توجہ اور غور سے سنیے جیسے آپ دنیا کا بہت بڑا راز جان رہے ہیں۔
اس نے ہاتھ اٹھا کر ہولے سے نازک کانچ کی لڑی کو چھوا۔ وہ اسٹک سے ٹکرائی، اور لکڑی اور کانچ کی کوئی عجب سی دھن بج اٹھی۔ موسیقی کی کسی بھی قسم سے مختلف، وہ کوئی انوکھی سی آواز تھی۔ اس کے لمس سے لڑیاں جو گول گول دائرے میں گھومنے لگی تھیں، اب آہستہ آہستہ ٹھہرنے کے قریب آ رہی تھیں، اور تبھی اس نے دیکھا۔ اوپر کی سلور پلیٹ پہ انگریزی میں کھدا تھا۔ "Must every house be built upon love? What about loyalty and appreciation?" (Omer Bin Khatab) اس نے زیرِلب اُن الفاظ کو پڑھا۔ اُسے وہ واقعہ یاد تھا۔ ایک شخص اپنی بیوی کو صرف اس وجہ سے چھوڑنا چاہتا تھا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتا تھا۔ اس کے جواب میں یہ الفاظ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمائے تھے، کہ ’’کیا ضروری ہے کہ ہر گھر کی بنیاد محبت پہ ہی ہو؟ تو پھر وفاداری اور قدردانی کا کیا؟
🍁ہر دن نہیں مگر کبھی کبھی 🪐وقت کی سوئیاں سیکنڈ سے سیکنڈ کے فاصلے میں 🥂گھنٹوں لگا دیتی ہیں 🥀نیند پلکوں پہ دستک دیتی رہ جاتی ہے 🌙🌘ہر رات نہیں 🐣مگر اکثر ہی 🔥💔سو جانے کے لیے، مسلسل جاگنا پڑتا ہے
کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کے لیے نہیں تھے۔۔🤗۔ کچھ لوگ چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ایک صفحہ تھے، پوری کتاب نہیں۔۔🐣۔ کچھ کہانیاں ختم ہوگئیں اس لیے کہ آپ کی کہانی ابھی شروع ہی نہیں ہوئی۔✌🔥۔ کچھ درد طویل ہوتے ہیں کیونکہ اس کے بعد آنے والی خوشی اس سے زیادہ لمبی ہوتی ہے🥰۔
ستمبر بھی گزر رہا ہے راتیں لمبی ہوتی جارہی ہیں اور ہوا میں خنکی بڑھ رہی ہے مجھے بہت پسند ہے ۔۔۔۔ سردی کی پہلی دستک،.. سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں ۔۔، اداسی میں ڈوبی شامیں ۔۔۔ پتوں کا گرنا ۔۔۔۔؟؟ سورج کی آخری جھلک ۔۔۔ اور رات کی تاریکی میں بادلوں میں چھپا چاند گھر والوں کی ڈانٹ کو نظر انداز کرکے گھنٹوں چھت پر بیٹھنا دھندلے آسمان کو میں اس تارے کو ڈھونڈنا جو میرے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتا ہے ہاں مجھے بہت پسند ہے کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا م ر ی م🖤