۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
انتخاب
باہمی رَبط میں رَنجِش بھی مَزا دیتی ہے
بَس محبت ہی محبت ہو ضروری تو نہیں
صبا اکبرآبادی
اس کی یادیں ہیں کُل اثاثہ مرا
جنُ کو اب تک سنبھال رکھا ہے
سجل کانپوری
ساتھ اس کو میرے رہنا مناسب نہیں لگا
سو اس نے کر دیا ہے تعلق کا خاتمہ
سجل کانپوری
ہمارے حصے میں آسان کچھ نہیں آیا
ہمیں تو سیکھ بھی حاصل ہوئی مشقت سے
سجل کانپورری
نیند آنکھوں سے ہو گئی اوجھل
اک بدن تن پہ ہے سوار ایسا
سجل کانپوری
کچھ تغیر تو خود میں لائیں آپ
سال آئیں گے سال جائیں گے
سجل کانپوری
کچھ پہروں، کچھ گھنٹوں، کچھ منٹوں اور کچھ لمحوں بعد بدلنے والنے بے بدل ہندسے کے توسل سے سچی بات کیونکہ سچائی اور ایمانداری انسان کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے ـ
مَیں اداس لمحوں کی مدت کو گٹھانے کے لیے اس سوشل سائیٹ پہ آ جاتا ہوں یہاں عجیب عجیب خیالات پالے ہوئے نوابزادے اور نوابزادیاں موجود ہیں ان کے حالات دیکھ کے دل سے ہنسی آتی ہے اور ساتھ ہی ان کی عقل پہ ماتم کو دل کرتا ہے پر خیر سب کا اپنا معیار اپنی نہج ـ
باقی جو سجلؔ سے جلتے اور سڑتے ہیں اس کا سبب ان کی اپنی گھٹیا سوچ ہے اور کچھ نہیں ـ
سجل کانپوری
خوش "نئے سال" پر ہوا ہوں کہ پھر
سال سارا، اداس رہنا ہے
سجل کانپوری

ہم کو صورت کا نہ بتلاؤ سجل
پاس سیرت ہے تو دکھلاؤ ہمیں
سجل کانپوری
تمھیں کس کس کا بتاؤں کہ ہر اک
نیچ پایا ہے دمادم پہ مَیں نے
سجل کانپوری
بس ایک دکھ لیے جائیں کے رب کے پاس سجلؔ
رفاقتوں نے مسلسل ہی آزمائشیں دیں
سجل کانپوری
ہر صاحب ایمان کو اس کے عقیدے اور اس کی کتاب کے مطابق بتول زادے کی آمد مبارک ہو
آمد عیسی علیہ السلام مبارک
فی البدیہہ اور سچا شعر
ـ
پا لوں منزل کو مشقت کے بنا
ہوں خوشاقسمت، مگر اتنا نہیں
ـ
سجل کانپوری
کبھی کبھی بہت دکھ ہوتا ہے یہ سوچ کر کہ مَیں اس سائیٹ کا صارف کیوں بنا
خیر.....
سوچ اچھی رکھی مگر پھر بھی
لوگ گھٹیا ہی سب ملے ہم کو
سجل کانپوری
یہ سبب ہے بس تعلق کا
آپ کے سنسکار بھائے ہیں
سجل کانپوری
مَیں سمجھتا ہوں رازِ جام و سبو
جونجتا ہوں مَیں غم کی موجوں سے
سجل کانپوری
ہر ظلم دیکھتی ہیں، نگاہے خموش سے
سانسیں بھی چشم دید گواہوں کی طرح ہیں
سجل کانپوری
فی البدیہہ
اب اپنے من کی سن کے چلوں راستہ الگ
راہ اس کی دیکھنا تو ضروری نہیں رہا
سجل کانپوری
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain