استاد (شاگرد سے) ” بھائ چارہ کو جملے میں استعمال کرو۔ شاگرد: ” جب میں نے دودھ والے سے پوچھا کہ بھائ دودھ اتنا مہنگا کیوں ہے تو اس نے کہا کہ بھائ چارہ جو مہنگا ہو گیا ہے”
بیوی: آپ مجھ سے کتنی محبت کرتے ہیں؟ شوہر: بہت بیوی: کیا مطلب؟ شوہر: مطلب یہ کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں بیوی: پھر بھی کچھ تو بتاؤ ناں، اگر میں مر گی تو تم کیا کرو گے؟ شوہر: مجنوں ہو جاؤں گا پاگل ہو جاؤں گا۔ بیوی: کیا تم دوسری شادی تو نہیں کرو گے ناں؟ شوہر: پاگل انسان کا کیا بھروسہ کچھ بھی کر سکتا ہے!!!
شادی سے ایک دن پہلے ہونے والی بیوی کا میسج آیا سوری ” ہماری شادی نہیں ہوسکتی کیونکہ میری شادی کہیں اور فکس ہو گئی ہے “ دولہا تو ٹینشن میں آگیا تھوڑی دیر بعد پھر میسج آیا سوری”غلطی سے آپکو میسج بھیج دیا” دولہا پھر ٹینشن میں آگیا
ڈاکٹر نے نیا نیا کلینک کھولا۔ تھوڑی دیر بعد ایک آدمی آیا تو ڈاکٹر نے خود کو مصروف دکھانے کیلۓ فون کا رسیور اٹھایا اور کافی دیر لگے رہنے کے بعد آدمی سے بولا: ” جی فرمایۓ کیا ہوا؟” آدمی: میں “پی ٹی سی ایل” سے آیا ہوں، اگر بات ختم ہو گئ ہو تو کنکشن ایکٹو کر دوں؟”۔۔۔