”the hopeless romantic urge to look at the moon forever.”
!ساتھ
میں تمھارے ساتھ ساری دنیا دیکھوں گی
آسمان پر چاند کے پاس ٹکے اکلوتے ستارے پر اک نظم لکھ سکتی ہوں
روتے روتے تمہیں دیکھ کر کھلکھلا کر ہنس دوں گی
کیا تم میری انگلی تھامے محبت کا عنوان بنو گے؟؟
بشریٰ ایوب
Its not cool to say, "I'll sleep on Eid Day" Why girl? Wear your favorite dress, call your friends, meet with your homies, invite people Enjoy your Eid Day because this is the biggest festival of us! Having no interest in celebrating Eid is not your maturity dude.
کیا تم نے خواب دیکھنے چھوڑ دئیے ہیں؟
لیکن کیوں؟
میں نے سنا تھا
خواب میں نظر آنے والے چہروں سے
ہم کہیں نا کہیں, کبھی نا کبھی
ضرور ملتے ہیں
تو میری ایک بات مانو
خواب دیکھنا شروع کرو
!مجھے تم سے ملنے کا بہت اشتیاق ہے
رابعہ ساجد
Happy Birthday Mehnaz❤
دو ہی ٹھکانے ہیں اُس کے اس زمیں پر
!اک میرے دل میں دوسرا لاہور ہوتی ہے
فاکہہ تبسم
To whom it may concern
Hoorain Usman 🫶♥️
نا جانے محبت تھی احترام تھا یا پھر میرا خیال
میرےسامنے وہ جلتی سگریٹ بجھادیا کرتا تھا
مشعل ندیم بیگ
تیرے جتنی ترے گاٶں سے محبت ہے مجھے
!میں نہیں کہتی تجھے شہر میں گھر لیتے ہیں
رمیکا منال
Imagine your husband is so cool that even if you make jaly huy parathy and he says
"aww begum i love these chocolatey paratha's" 👀😂
دل میں یوں چپکے سے اترا کوئی
جیسے جبریل "حرا" میں آئے
محسن نقوی
وہ جو ایک شخص
کڑی دھوپ میں ہے چھاؤں سا
تمام شہروں کے درمیاں میرے گاؤں سا
میری مسکراہٹوں کے عقب میں ہے وہی چھپا
وہ جو ایک ساتھ محبوب بھی میرا دوست بھی
وہ جو غمگسار ہے ماؤں سا
،وہ ایک شخص میرے آسمان کا چاند ہے
مری رات کا جگنو ہے وہ
میری چُنر کے حسین رنگ اسی سے ہیں
خوشبو ہے وہ
گلزار کا کوئی شعر ہے، اردو ہے وہ
وہ ایک شخص محبتوں کا امین سا
حبس میں، جہاں سانس رکی رکی سی ہو
وہ تازہ جھونکا ہوا کا ہے
شب ہجر کی تاریکیوں میں
طاقچے میں جلا ہوا دیا سا ہے
وہ نوید ہے نئی صبح کی
وہ سکونِ وقتِ عشاء سا ہے۔
میرے سر پہ اوڑھی رِدا سا ہے۔
نیّر تاباں
تمہاری تصویر کے لیے دنیا کا سب سے”
“خوبصورت فریم میری آنکھیں ہیں
ناہید اختر بلوچ
میرے لیے بہار بھی تُو
زرد پتے,خزاں بھی تُو
بارش کی پہلی بوند
!بادل کا ٹکڑا بھی تُو
رابعہ ساجد
He Apprised Looking Into My Eyes:
!تم میری دستار ہو”
“..اور عزت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہوتی
Thenceforth, My Heart Flowed Like Sand From A Fist.❤
میں تم پر اپنی ساری زندگی صرف اسی لیے
قربان کر سکتی ہوں کیونکہ تم میری آنکھوں
میں موجود خوابوں کی عزت کرتے ہو، میں نے
تمہاری نظروں میں خلوص دیکھا ہے اور عورت
کو اس کے سوا کیا چاہیے ہوتا ہے؟
میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ میرے ہوتے
ہوئے تمہیں کسی دوسرے کے کاندھے کی
ضرورت نہیں پڑے گی، میں تمہاری سب سے
!!بڑی تھراپسٹ ہوں
سمیرا
!وہ فکر کرتے ہوئے ڈانٹتا رہا مجھ کو۔۔۔۔۔
میں ڈانٹ سنتے ہوئے مسکرائے جاتی تھی
مالا راجپوت
"کشش"
،وہ شعلہ ہے
اور میں موم ہوں
اُسکی آنچ پگھلا کر مجھے اس قدر نرم کر دیتی ہے کہ
❤!وہ جدھر چاہے مجھے موڑ لے
م ر
میں جس آدم کی پسلی سے بنی ہوں
اسی کا ٹیڑھ پن میری ادا ہے
زوہا زکاء
ابھی ابتدائی سرشاری ہے
ابھی تاعمر رفاقتوں کے عہد نہ اس نے باندھے
!نہ میں نے کہا ہر پل میرے ساتھ رہو
ابھی تو اسکا فون نمبر ازبر نہیں مجھے
آخری ہندسوں پہ اکثر اٹک جاتی ہوں
وہ بھی سوچ میں ہے کہ
میرا نمبر کس نام سے محفوظ کرے
محبتوں کے قرار تک بات نہیں پہنچی
خفا ہونا, منا لینا
یہ اسباق ابھی پڑھنے باقی ہیں
ابھی ابتدائی سرشاری ہے
!ابھی اظہار تک بات نہیں پہنچی
رابعہ ساجد
#Wish#Maan
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain