لوگ آپ کی شروعات نہیں دیکھتے،
وہ صرف انجام پر بات کرتے ہیں۔
اس لیے راستے کی ٹھوکروں سے گھبرانا نہیں،
یہی ٹھوکریں آپ کو مضبوط بناتی ہیں۔
کبھی کبھی زندگی آپ کو توڑنے آتی ہے،
تاکہ آپ کو وہ بنا سکے
جو آپ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جو شخص حالات سے لڑنا سیکھ لیتا ہے،
وہی اصل میں جینا سیکھتا ہے۔
یاد رکھیں،
ہر وہ شخص کامیاب ہوا ہے
جس نے مشکل وقت میں بھی خود پر یقین نہیں چھوڑا۔
دعائیں، محنت اور صبر—
یہ تینوں کبھی ضائع نہیں جاتیں۔
آج اگر راستہ اکیلا لگ رہا ہے،
تو سمجھ لیں آپ خاص راستے پر ہیں۔
کیونکہ بھیڑ ہمیشہ آسان راستے پر ہوتی ہے۔خاموشی سے محنت کریں
اللہ آپ کے لیے وہ دروازے کھولے گا
جن کے بارے میں آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔
زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی،
آسان تو ہم بناتے ہیں ہمت کے ساتھ۔
اگر آج حالات آپ کے خلاف ہیں،
تو یاد رکھیں یہی حالات کل آپ کی پہچان بنیں گے۔
ناکامی کوئی انجام نہیں،
یہ تو صرف یہ بتاتی ہے کہ آپ کوشش کر رہے ہیں۔
جو لوگ آج آپ پر ہنس رہے ہیں،
کل وہی آپ کے صبر کی مثال دیں گے۔
بس شرط یہ ہے کہ آپ رُکیں نہیں،
تھک جائیں تو بیٹھ جائیں،
مگر ہار مان کر پیچھے نہ جائیں۔
ہر اندھیری رات کے بعد سویرا ضرور آتا ہے،
اور ہر صبر کرنے والے کے لیے وقت جواب ضرور دیتا ہے۔
اللہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے
جو خود پر یقین رکھتے ہیں
اور حلال محنت سے اپنے خواب پورے کرنا چاہتے ہیں۔
اپنی خاموش محنت کو شور مت بنائیں،
وقت آنے پر کامیابی خود بولے گی۔
آج جو درد ہے،
کل وہی طاقت بنے گا۔
16.6.2025
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain