اللّه پاک آپ کی روتی آنکھوں کو ایسے ٹھنڈا کر دے گا جیسے حضرت یعقوب علیہ السلام کی آنکھوں کو ٹھنڈا کیا تھا، وہ آپ تک ہر کھوئی ہوئی چیز بھی یوں واپس لائے گا جیسے وہ اندھے کنوئیں سے یوسف علیہ السلام کو نکال کر یعقوب علیہ السلام تک لایا تھا، کیا ہو گا کیا نہیں، یہ سوچنا آپ کا کام نہیں، آپکا کام ہے بس دعا کرنا، اور پھر دیکھنا وہ ایسے معجزے لائے گا کہ آپکے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، بس دعا کا تسلسل کبھی ٹوٹنے نہ دیں🌸☘︎️🪴
"قرآن نے سورج کو "سراج" اور چاند کو "منیر" کہا:...🖤🥀 جَعَلَ فِیھَا سِراجً و قَمَرً مُنِیرَا. لیکن اکیلے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو "سراج منیر" کہا: وَدَاعِیَاً اِلی ﷲِ بِاذنِہ وَسِرَاجً مُنِیرَا. تاکہ کائنات کو معلوم ہو جائے کہ شمس و قمر مل کر بھی آپ کے انوار کا مقابلہ نہیں کر سکتے...❤