دل کی نرمی تین چیزوں سے ملتی ہے۔ بیمار کی عیادت سے۔ قبرستان یا کسی فوتگی میں جانے سے۔اور...قرآن کی تلاوت سے۔قرآن سننا‘ قرآن پڑھنا‘ قرآن یاد کرنا‘ قرآن کو ہر روز اپنی روٹین میں شامل کرنا۔یہ سب دوائیں ہیں۔دل کا ورک آؤٹ‘ دل کی واک‘ دل کی ڈائیٹنگ قرآن کو اپنی روٹین میں شامل کرنے سے ہے۔ جن اصولوں پہ جسم کام کرتا ہے‘ انہی اصولوں پہ دل کام کرتا ہے۔ اس لیے احتیاط کریں۔ اپنی نظروں کی حفاظت کریں کیونکہ جو اندر اتارا جا رہا ہے‘ وہ اپنا کام لازمی کرے گا بھلے آپ کی نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو..
*زندگی آپ کو بہت خوبصورت نظر آئے گی اگر آپ اُس کو مثبت پہلوؤں سے سوچنا شروع کر دیں...!* *کھوئی ہوئی چیزوں سے زیادہ پائی ہوئی نعمتوں پر شُکر ادا کیجیے...!* *بُرے رویوں کو فراموش کر کے خوشی سے سرشار لمحوں کو محسوس کرنا سیکھیے...!* *مشکلات کی بجائے ان کے اندر سے پیدا ہونے والی آسانیوں سے سرُور حاصل کریں...!* *چھوٹی چھوٹی باتوں پر غمگین رہنا چھوڑ دیں کیونکہ غم انسان کی زندگی کو دیمک کی طرح چاٹ کر ختم کر دیتا ہے...!*
اپنے ضمیر کے لینڈ لائن سے کبھی دل کو کال کرکے دریافت کریں ، سب اچھا چل رہا ہے ؟؟؟ کسی کا درد سنائ دیتا ہے ، کسی کا دکھ دکھائ دیتا ہے ، کسی کی مجبوری محسوس ہوتی ہے ؟؟؟ اگر جواب ہاں میں ملے تو زندگی کا مقصد پالینے کی خوشی محسوس ہوگی ورنہ سب بے کار عبث *اپنے دل کیلئے اچھائ کا بیج بونے کا انتخاب کریں*، کیونکہ بیج کا انتخاب ، درختوں کو جڑ سے اکھاڑنے سے زیادہ آسان ہے ، یقینی اختتام دھند سے بہتر ہے