اب اجازت ہے کہ ہر شخص کہے چھوڑ دیا جس نے چھوڑا مجھے، میں نے بھی اسے چھوڑ دیا اتناکافی ہے کہ میرا تھا تو بس میرا تھا اب کسی اور کا ہے بھی تو رہے، چھوڑ دیا گھر بھی، دفتر بھی، محبت بھی، سخن دانی بھی اس سے کچھ بن نہیں پایا تو مجھے چھوڑ دیا میں کہوں یا نہ کہوں یاد تو آتی ہے مجھے تو نے چاہا بھی تو کتنا تھا، بھلے چھوڑ دیا مجھ کو روتے ہوئے یوں چھوڑ کے جانے والے تو مجھے چھوڑ کے روئے گا، کسے چھوڑ دیا عشق گر یار کی مرضی ہے تو جا یار مرے تیرے کہنے پہ تمناّ نے تجھے چھوڑ دیا نائلہ تمناّ ❤️