Damadam.pk
Mohsin_memon's posts | Damadam

Mohsin_memon's posts:

Mohsin_memon
 

🌼💫حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم
🌿🪶رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اس سے دشمنی رکھی اس نے مجھ سے دشمنی رکھی ۔‘‘
📗 مشکوٰۃ المصابیح 6139

Mohsin_memon
 

🌹💖عشرہ مبشرہ
🍀✨نبی ﷺ نے فرمایا :’’ ابوبکر جنت میں ، عمر جنت میں ، عثمان جنت میں ، علی جنت میں ، طلحہ جنت میں ، زبیر جنت میں ، عبد الرحمن بن عوف جنت میں ، سعد بن ابی وقاص جنت میں ، سعید بن زید جنت میں اور ابوعبیدہ (عامر) بن جراح جنت میں ہیں ۔‘‘ اسناہ ، رواہ الترمذی ۔
📗 مشکوٰۃ المصابیح 6118

Mohsin_memon
 

🌕 - *|[ جمعہ کے دن سورة الكهف پڑھنا ]|*
♥️ سيدنا ابو سعید الخدري رضي الله تعالى عنه سے روایت ہے کہ نبی كريم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا :
❐ *”من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له من النور ما بين الجمعتين.“*
"جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے دو جمعوں کی درمیانی مدت کے لیے نور چمکتا رہتا ہے۔"
❐ اسی طرح فرمایا: *”من قرأ سورة الكهف يوم الجمعة أضاء له النور ما بينَه و بين البيتِ العتيق.“*
"جو شخص جمعہ کے روز سورۃ الکهف پڑھتا ہے تو اس کے لیے اس کے اور بیت الله کے درمیان نور کی روشنی ہوجاتی ہے۔"
📋 - *|[ صحيح الجامع : ٦٤٧١،٦٤٧٠ ]|*

Funny joke
M  : طارق بن زیاد اگر آج زندہ ہوتے تو عمران خان کو اتنا ضرور کہتے کہ بیٹا  - 
Mohsin_memon
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر* 
*یکم صفر 1443ھ*
09 ستمبر 2021ء
کفارہ مجلس کی دعا
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس سے بہت سی لغو اور بیہودہ باتیں ہو جائیں، اور وہ اپنی مجلس سے اٹھ جانے سے پہلے پڑھ لے: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ”پاک ہے تو اے اللہ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں“ تو اس مجلس میں اس سے ہونے والے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں

دائیں جانب والا بریکر جاپان کا ہے جو بجلی پیدا کرتا ہے
اور بائیں والا پاکستان کا ہے جو گردے سے پتھری نکالتا ہے،😜
M  : دائیں جانب والا بریکر جاپان کا ہے جو بجلی پیدا کرتا ہے اور بائیں والا - 
Mohsin_memon
 

🖋جَواهرُ من اَقوال السلف📜
🎙️امام تابعی ابن شبرمة رحمه الله فرماتے ہیں..
مجھے لوگوں پر تعجب ہے کھانوں سے تو پرہیز کرتے ہیں بیمار ہوجانے کے خوف سے، لیکن گناہوں سے پرہیز نہیں کرتے آگ میں جانے کے خوف سے۔
📚 سير أعلام النبلاء ( ٦ / ٣٤٨ )

Mohsin_memon
 

سلام علیکم
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🔖 *30 محرم الحرام 1443ھ* 💎
🔖 *08 ستمبر 2021ء*
🍀 *بہترین دم!*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا ابھی وقت نہ ہوا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ، ”میں عظمت والے اللہ اور عظیم عرش کے مالک سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں اچھا کر دے“ تو ضرور اس کی شفاء ہو جاتی ہے“۔*🔹
📗 «سنــن ترمذی-2083»

Mohsin_memon
 

7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت وہ عظیم دن جب آئین پاکستان کے تحت منکرینِ ختم نبوت فتنۂ قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔۔۔۔

مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا ﴿٤٠﴾
M  : مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ - 
انا خاتم النبیین لا نبی بعدی
 (الحدیث)
M  : انا خاتم النبیین لا نبی بعدی (الحدیث) - 
Mohsin_memon
 

🌱 *تقدیر پر ایمان اور اس پر راضی ہونا!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : طاقت ور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن کی نسبت بہتر اور زیادہ محبوب ہے ،جبکہ خیر دونوں میں (موجود) ہے ۔ جس چیز سے تمہیں (حقیقی) نفع پہنچے اس میں حرص کرو اور اللہ سے مدد مانگو اور کمزور نہ پڑو (مایوس ہو کر نہ بیٹھ) جاؤ ،اگر تمہیں کوئی (نقصان) پہنچے تو یہ نہ کہو :کاش! میں (اس طرح) کرتا تو ایسا ایسا ہوتا ، بلکہ یہ کہو : (یہ) اللہ کی تقدیر ہے ، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ، اس لیے کہ (حسرت کرتے ہوئے) کاش (کہنا) شیطان کے عمل (کے دروازے) کو کھول دیتا ہے۔*🔹
📗 «صحیح مسلم-6774»

Mohsin_memon
 

✨🌹 *قرض ضرور بضرور ادا کریں* 🌹✨
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے تھے جو اس حال میں مرتا کہ اس پر قرض ہوتا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جنازہ ( میت ) لایا گیا آپ نے پوچھا کیا اس پر قرض ہے؟ لوگوں نے کہا ہاں اس کے ذمہ دو دینار ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے ساتھی کی نماز پڑھ لو تو ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا میں ان کی ادائیگی کی ذمہ داری لیتا ہوں اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی پھر جب اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فتوحات اور اموال غنیمت سے نوازا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں ہر مومن سے اس کی جان سے زیادہ قریب تر ہوں پس جو کوئی قرض دار مر جائے تو اس کی ادائیگی میرے ذمہ ہو گی اور جو کوئی مال چھوڑ کر مرے وہ اُسکے ورثا کا

Mohsin_memon
 

🌹 *نیک عمل کی طرف دعوت دینا* 🌹
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا* :
🌹جو شخص دوسروں کو نیک عمل کی دعوت دیتا ہے تو اس کی دعوت سے جتنے لوگ ان نیک باتوں پر عمل کرتے ہیں ان سب کے برابر اس دعوت دینے والے کو بھی ثواب ملتا ہے، اور عمل کرنے والوں کے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں کی جاتی، اور جو کسی گمراہی و ضلالت کی طرف بلاتا ہے تو جتنے لوگ اس کے بلانے سے اس پر عمل کرتے ہیں ان سب کے برابر اس کو گناہ ہوتا ہے اور ان کے گناہوں میں ( بھی ) کوئی کمی نہیں ہوتی ۔
📜 *سنن ابوداؤد4609* 📜

Mohsin_memon
 

💫یہ Status تو دنیا کے Status ہیں ،اور یہ تو بدلتے رہتے ہیں بلکل What's ap Status کی طرح ۔۔۔۔
تو سنو اے با حیاء پاکیزہ مسلم لڑکی !!!!
ہرگز غم نہ کرنا کبھی بھی اس فانی دنیا کی چیز وں پر ۔۔۔ان کی اہمیت تمہارے ایمان سے زیادہ کبھی نہیں ہے ۔

Mohsin_memon
 

🖋جَواهرُ من اَقوال السلف📜
🎙️حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
*لوگ جسمانی موت سے تو ڈرتے ہیں مگر دل کے مر جانے کی پرواہ نہیں کرتے...*
📚 |[ مدارج السالكين : (٢٤٨/٣) ]|

Mohsin_memon
 

*جــو اپنــے نفـس کــو اللّٰه رب العزت کــی عــبادت میـں نہیــں لگاتا ، اس کا نفـس بغــیر ارادے کــے ہــی شیطان کــی اطاعت میــں لگ جاتا ہــے ، کـیونکـہ نفـس کــےلیــے لازمــی ہـے کسـی نا کسـی عمـل مـیں مصــروف رہنا*

Mohsin_memon
 

*ہم نے اپنی زندگی کبوتروں کی طرح بنا رکھی ہے ... پہلے لوگ ہاتھوں میــــں ڈال کر دانہ کھِلاتے ہیــــــــں ... اور اپنا بنا کر رکھتے ہیــــــــں ... پھر تالیاں مار کر اُڑا دیتے ہیــــــــں ......!

Mohsin_memon
 

معمولی سستی کی وجہ سے اتنا عظیم ثواب چھوڑ دینا بہت بڑی محرومی ہے
سيدنا أَوس بن أَوس الثقفي رضي الله عنه سے روایت ہے کہ انھون نے فرمایا : مینے نبی صلى الله عليه وسلم سے یے ارشاد سنا :
’مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَاغْتَسَلَ، وَبَكَّرَ، وَابْتَكَرَ، وَمَشَى، وَلَمْ يَرْكَبْ، وَدَنَا مِنَ الْإِمَامِ فَاسْتَمَعَ، وَلَمْ يَلْغُ، كَانَ لَهُ بِكُلِّ خَطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرُ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا
"جس نے جمعے کے دن غسل کیا اور کرایا، اوّل وقت میں آیا، (خطبہ میں) شروع سے حاضر رہا، پیدل چل کر آیا، سوار ہو کر نہ آیا، امام سے قریب ہو کر توجہ سے (خطبہ) سنا، (خطبے کے دوران میں) فضول حرکت نہ کی، اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے عمل، یعنی ایک سال کے روزے اور قیام کا ثواب ملے گا
سبحان اللہ

Mohsin_memon
 

*🔥 [ تارکین جمعہ اپنے عمل سے باز آجائیں ]*
•👈 رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا :
*« جمعہ چھوڑنے والے اپنے عمل سے باز آجائیں، نہیں تو ﷲ تعالیٰ انکے دلوں پر مہر لگا دیں گے اور پھر وہ لوگ غافل لوگوں میں سے ہوجائیں گے ».*
📔 - [ صحیح مسلم : ٢٠٠٢ ]
•👈 دوسری روایت میں آپ ﷺ نے فرمایا :
*« جو شخص بلاعذر تین جمعہ ترک کرتا ہے تو اس کو منافقین میں لکھ دیا جاتا ہے ».*
📒 - [ صحیح الترغیب والترهيب : ٧٣١ ]
•👈 حبر الامة سیدنا عبد اللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھما فرماتے ہیں :
*« جس نے تین جمعہ لگاتار چھوڑ دیا گویا اس نے اسلام کو اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا ».*
📔 - [ الترغيب والترهيب : ٣٥٢/١، صحيح ]