آپ کا اصل ساتھی اور آپ کا صحیح تشخص آپ کے اندر کا انسان ہے ۔ اسی نے عبادت کرنا ہے اور اسی نے بغاوت ، وہی دنیا والا بنتا ہے اور وہی آخرت والا اسی اندر کے انسان نے آپ کو جزا و سزا کا مستحق بنانا ہے ۔فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ کا باطن ہی آپ کا بہترین دوست ہے اور وہی بد ترین دشمن آپ خود ہی اپنے لئے دشوارئِ سفر ہو اور خود ہی شادابئِ منزل باطن محفوظ ہو گیا تو ظاہر بھی محفوظ ہو گا 🔥
(سورة الأنعام - آیت نمبر 102) ترجمہ: یہ ہے اللہ تمہارا رب ، کوئی خدا اس کے سوا نہیں ہے ، ہر چیز کا خالق ، لہذا تم اسی کی بندگی کرو اور وہ ہر چیز کا کفیل ہے ۔