you never know how far a man can go for the lady that loves him..! and the limits he can go beyond for the love that breaks him.. Faith is powerful for real..!
تُو میرے درد کی تضحیک نہیں کر سکتا، چھوڑ دے زخم، اگر ٹھیک نہیں کر سکتا، دیکھ میں جبری محبت کا نہیں ہوں قائل، سو تجھے کھییییینچ کے نزدیک نہیں کر سکتا..!
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا اک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا
عمر بھر چلتا رہوں یہ حادثہ رہنے دیا اس نے منزل چھین لی اور راستہ رہنے دیا اس طرح اس نے کیا بیماریٔ غم کا علاج اچھا ہونے پر بھی محتاج دوا رہنے دیا چاہے جھوٹا ہی سہی اس نے دلاسہ تو دیا کم سے کم جینے کا میرے سلسلہ رہنے دیا خود سے جب انداز ملنے کا نہیں تھا حوصلہ آئنہ چہرے کے آگے کیوں رکھا رہنے دیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain