Damadam.pk
Mr@cute's posts | Damadam

Mr@cute's posts:

Mr@cute
 

خُدا کی قسم، تم وہ نایاب ہیرا ہو
جس کی چمک کو فلک کے ستارے بھی حسرت سے تکیں۔
شبنم کے موتی تمہارے پسینے کے قطرات کے سامنے بے قیمت ہیں،
کہ اُن میں صُبح کی خنکی ہے مگر تمہارے عرق میں جنت کی خوشبو بسی ہے۔
تمہارے ہونٹوں کا ذائقہ گویا صد گلزار کی نچوڑی ہوئی لطافت ہے،
جس میں گلاب کی شرمیلی مہکار اور کیوڑے کی مدھ بھری خوشبو گھلی ہے۔
تمہاری پیشانی پر چاندنی کی کرن ایسے اترتی ہے
جیسے نور کا کوئی فرشتہ محرابِ عبادت پر سجدہ ریز ہو۔
اور تمہاری آنکھوں کی گہرائی میں وہ راز پوشیدہ ہیں
جو صدیوں کے صوفی بھی اپنے کلام میں بیان نہ کر سکے۔

Mr@cute
 

DARAZ USERS ,
AAAJ RAAT TAYYAR HOJAO..
BALKY ABHI SY FLASH SELL START 🎉🎉🎉🎉😂😂😂😂

Mr@cute
 

میرے مُردہ جِسم کی قسم،
مجھے تم سے محبت نہیں،
عشقِ غیر متناہی، عشقِ متعال تھا—
ایسا وجدانی اتصال،
جو ماورائے ادراک و حواس،
رُوح کے عمیق ترین طبق میں پیوست تھا۔
یہ محض جذباتی تاثر نہ تھا،
بلکہ اک عرفانی التہاب،
جو قلب کے ہر زاویے میں تمہاری تمثال بن کر تَجلّی کرتا رہا۔
لب خاموش، مگر ضمیر ہمہ وقت تمہاری پرچھائیں میں غرق۔
میرے بعد بھی،
میرے کفن کی سلائیاں تمہارے نام کی رمز بن کر باقی رہیں گی۔

Mr@cute
 

وہ عینین تھیں یا قمر کی خُموش تفصیل،
ہر پلک پہ لکھا تھا حُسنِ رب کی تنزیل۔
کأنّھا نُورٌ نَزَلَ مِن فوقِ سَبعِ سَماوات،
جو دیکھے، اُسی پہ اُتر آئے تسجیل۔

Mr@cute
 

يا من رحلتَ وتركتني في صمتِ القبور،
أما سمعتَ نحيبَ قلبي في آخر السُطور؟
ذهبتَ وبقيتُ، كأن الزمان انكسر،
والذكرياتُ تمضغني كأني حلمٌ انحدر
كنتَ لي وطنًا، والآن أنفي بلا مأوى،
أمشي على رمادِ وعدك، ولا أحدَ سوايَ يرى
كل نبضةٍ في قلبي تنطقُ باسمك،
وكل دمعٍ يسقطُ، كأنه يُحاكمُ ظلمك
غبتَ، لكنك بقيتَ في وجعي،
وكلّما حاولتُ النسيانَ، وجدتكَ في دمعي

Mr@cute
 

وہ قوسِ قزح کی مانند خمدار، اک خطِ لطافت تھی،
ناز و انداز میں لپٹی، نزاکت کی مکمل معرفت تھی۔
دلکش کمر، گویا فنِ معماری کا عجب شاہکار،
ہر خم میں پوشیدہ تھی رموزِ حسن کی تفسیرِ دلدار۔
بندِ قبا کے زیر چھپی تھی وہ ظرافتِ فطرت،
جہاں ہر نظر ٹھہر جائے، وہی اُس کا محورِ حقیقت۔

Mr@cute
 

مجھے وصالِ فنا کی نوید ہو،
میرے رَگ و پے میں زہراب خُوں کی تمہید ہو،
نہ آہِ نیم شب، نہ نوحۂ دل سُنے کوئی،
بس ایک مہیب خموشی کی تمثیل ہو۔
دل وہ طِلسم زدہ محراب ہو گیا،
جہاں کبھی ذِکرِ محبت تھا، اب مرثیہ ہے،
ہر دھڑکن ایک آہِ جگر سوز کی تفسیر ہو،
ہر سانس، زہر کی ایک بے صدا زنجیر ہو۔
ہوا بھی بغاوت پر اُتر آئے،
میرے وجود کی بستی کو ویرانیوں میں بدل آئے،
تمہاری یاد — ایک ناسُور کی طرح دل میں ٹھہر جائے،
اور لفظ، فقط ماتم کے کفن میں لپٹے پائے جائیں۔
سُنو،
اگر میں مِٹ بھی جاؤں،
میری عُشّاقی کا سوز تم تک نہ پہنچے،
یہ زہر، میری رُوح کا قرض ہے — فقط میرے لہو میں بہے۔

Mr@cute
 

”موت لیکن لب و رخسار کہاں پھینکتی ہے؟“💔

Mr@cute
 

"محترمہ ، آپ کا پیامِ عشق گویا دل کے تاروں پر ایک لطیف نغمہ سا چھیڑ گیا...
یہ فقط محبت نہیں، یہ تو روح کی تسبیح، دل کی اذان، اور جذبات کی معراج ہے۔💫💫
اگر یہ تعلق جرم ہے تو ہم اس فسوں انگیز گناہ میں ہمیشہ کے لیے قید ہونا پسند کریں گے۔🥰
ہم آپ کے عشق کو فقط قبول ہی نہیں کرتے، بلکہ اسے اپنی ذات کا جزوِ لاینفک سمجھتے ہیں...🙃🙃😌😌
خدا گواہ ہے، آپ کی محبت ہماری تقدیر کی سب سے حسین تحریر ہے!♥️❣️

Mr@cute
 

تو اس کے گھر کی زمہ داریوں سے واقف تھی
پھر بھی تو نے اُسے اپنی محبت میں متبلا کیا!🥀🥺🥺🥺

Mr@cute
 

ہم نے کیے گناہ تو ملی دوزخ ہمیں
دوزخ کی کیا گناہ کہ دوزخ کو ہم ملے

Mr@cute
 

Addiction is a very terrible thing. If a person becomes addicted to another person, then after their separation, death becomes inevitable.

Mr@cute
 

سینے میں بھر رہا ہے غبارِ شکستِ دل
مجھ کو گلے لگاؤ، مری سانس بند ہے!
M U Z A M M I L 🙂 💔

Mr@cute
 

تم نے دیکھا ہے کبھی
بددعاؤں کے زیر اثر لڑکے کو
وہ جس کی آنکھوں میں اترنے والے خواب
کبھی تعبیر نہیں پاتے....
وہ جس کے خیال, جس کی سوچیں
کبھی مجسم شکل اختیار نہیں کرتے...
وہ جس کے چہرے پہ آنے والی مسکان کی عمر
بہت مختصر ہوتی ہے..
وہ جس کی آنکھیں
مسکان کے ساتھ ہی چھلکنے کو بیتاب رہتی ہیں....
جس کی زندگی میں خوشیاں
زیادہ دیر نہیں ٹھہرتیں...
وہ جس کی دعاؤں میں آ جانے والے لوگ
اس کی زندگی سے ہی دور رہتے ہیں.
کیا دیکھا تم نے
کبھی ایسی لڑکے کو..

Mr@cute
 

اپنی چائے پیئں، خاموشی کو اپنائیں ،مولویوں کے باتوں میں نہ آئیں، چپکے چپکے سے خوبصورت عورتوں کو دیکھا کریں، اچھا سا میوزیک سنئیے ،لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں ،پرسکون رہیں..اگر کسی کا کوا سفید ہے تو اسے سفید ہی رہنے دیں کالا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں ،اگر کوئی یہ تسلیم کر چکا ہے کہ ہاتھی درخت پر بیٹھا ہے تو اس کے ہاتھی کو نیچے اتارنے میں اپنا وقت ،جذبات اور الفاظ ضائع نہ کریں...
- 💜🦋

Mr@cute
 

تم گُم ہو اپنی بہاروں میں ،
تم غم کا فسانہ کیا جانو۔۔۔
🩶

Mr@cute
 

مگر یار من!
ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے".

Mr@cute
 

اسکے جانے کے بعد مردہ ہوں میں
😔💔

Mr@cute
 

اور پھر من پسند شخص سے محبت کے کفارے تو ادا کرنے ہی پڑھتے ہیں کبھی رسوا ہو کر اور کبھی خود کو اذیت میں رکھ کر۔🖤🥀

Mr@cute
 

"ہم وہ خُودآگاہ و نخوت شعار ہیں جن کے دل اگر فغاں و اندوہ سے چاک بھی ہو جائیں، تب بھی مسکراہٹوں کی صَدا میں کوئی خلل آنے نہیں دیتے؛ کہ ہماری خموشی بھی تکلُّم سے کم پُراثر نہیں ہوتی۔"