تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گا
مگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
❤️
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہے
تمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
🙁🥀
ڈھلنے لگی تھی رات کہ تم یاد آگئے
پھر یوں ہوا کہ رات بڑی دیر تک رہی
❤️🥀

دیدہ و دل میں ترے عکس کی تشکیل سے ہم
دھول سے پھول ہوئے رنگ سے تصویر ہوئے♥️✨
دن کو مسمار ہوئے رات کو تعمیر ہوئے
خواب ہی خواب فقط روح کی جاگیر ہوئے
عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق سادہ رہا
جانے کیا لفظ تھے جو ہم سے نہ تحریر ہوئے
🖤🍂🥀


مدفون ہوں تیرے ہجر کی ایک ایسی قبر میں
🖤 کتبے پہ جس کے آج کوئی نام تک نہیں



مجھے قبول ہے خالی پڑا رہوں لیکن
جہاں پہ تم ہو کوئی دوسرا نہیں رکھنا
🙂❤️

جو چاہو کھو دو مگر کبھی اس دل کو مت کھونا جو تمہیں خوش کرنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی کوشش کرتا رہا کیونکہ کچھ دل کبھی دوبارہ نہیں ملتے
🙂🖤





submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain