اے اللہ میرے ذمے کتنے ایسے حقوق ہیں جو مجھے یاد ہیں ۔ اور کتنے ہی ایسے مظلمے ہیں جو مجھے بھول چکے ہیں ۔ لیکن وہ سب کے سب تیری آنکھوں کے سامنے ہیں ۔ جو خواب آلودہ نہیں ہوتیں ۔ اور تیرے اس علم میں ہیں جس میں فروگزاشت نہیں ہوتی لہذا جن لوگوں کا مجھ ہر کوئی حق ہے اسکا انہیں عوض دے کر اسکا بوجھ مجھ سے برطرف اور اس کا بار مجھ سے ہلکا کر دے اور مجھے پھر ویسے گناہوں کے ارتکاب سے بچائے صحیفہ کاملہ 💐💐
مثل زلف شب امید بکھر کر دیکھوں عشق کی آخری سرحد سے گزر کر دیکھوں سوچتا ہوں یہ بھلا رسم عریضہ کب تک اس برس خود ہی دریا میں اتر کر دیکھوں العجل العجل یا مولا یا صاحب الزمان عج آمین ثم آمین
تمام عزاداران کریم کربلا کو مبارک ہو ۔۔ کہ آج یعنی تین شعبان المعظم کو پاک رسالت مآب نے پاک بیٹے کو ہاتھوں میں لے کر گریہ فرما کر ہمیں ابدی راہ حیات کی تلاش میں مدد فرمائی ۔۔ ورنہ کجا ہم۔۔ کجا صراط مستقیم 😭😭 شکریہ یا مولا پاک کریم ابن کریم بادشاہ لاکھوں سجود و سلام پاک شہنشاہ کے خادمین کے نقوش اقدام پر 🌹🌹🌹 *سلام یا حسین صلوات اللہ علیہ* طالب دعا صادق
آغائے بہجت کے پاس آخری ایام میں عباس اصفہانی ملنے گئے تو آغائے بہجت نے انتہائی درد و تکلیف سے عباس اصفہانی سے کہا۔جتنا جلد حضرت صاحب الزمانؐ کا ظہور ہو جائے انسانوں کے لیے بہتر ہے ورنہ تاخیر کی صورت میں تباہی ہی تباہی ہے ایسا وقت بھی آئے گا کہ لوگ اپنے بچوں کا گوشت اپنے دانتوں سے چبائیں گے انسانی گوشت کے لوتھڑے ہوا میں اُڑتے نظر آئیں گے انسان انسان کے لیے بے حد تکلیف دے ہو جائے گا۔ پھر آغائے تقی بہجت رونے لگے اور کہا جتنا زیادہ ممکن ہو اپنے شب و روز میں کثرت سے حضرت صاحب الزمانؐ کو یاد کرو اور اُن صاحبؐ کے جلد سے جلد ظہور کی دعا کرو بس فقط ایسی میں انسانوں اور تمام مخلوقات کابھلا ہے کتابچہ، (حکایاتِ بہجت فارسی)