Damadam.pk
Mushk@khan's posts | Damadam

Mushk@khan's posts:

Mushk@khan
 

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارے وہ خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کا عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹھا دیا تھا
انہی درختوں سے اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
اس ایک کچی سی عمر والی کے فلسفے کو کوئی نہ سمجھا
جب اس کے کمرے سے لاش نکلی خطوط نکلے تو لوگ سمجھے
وہ خواب ہی تھے چنبلیوں سے جو حاکم کی کر لی بیعت
پھر ایک چنبیلی کی اوٹ سے، جو سانپ نکلے تو لوگ سمجھے
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھا
جب اس کے بچے جو شہر جا کر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے 💔

Mushk@khan
 

: سینے سے لگو ہنس کے ،،، رهے یاد یہ لمحہ ،،، 🥀💕 کھو کر ہمیں رونے کو ،،، تو... ▼
پھر عمر پڑی ھے...!!!🥀 🌹

Mushk@khan
 

وہ جو گیت تم نے سنا نہیں
جو اتر کے زینہ شام سے
تیری چشم تیر میں سما گئے
وہی جلتے بجھتے چراغ سے
میرے بام و در کو سجا گئے
وہ عجیب پھول سے لفظ تھے
تیرے ہونٹ جن سے مہک اُٹھے
میرے سحن دل میں دور تک
کئی باغ دل لگا گئے
یہ عجیب کھیل ہے پیار کا
میں نے آپ دیکھا یہ معجزہ
وہ جو لفظ میرے گمان میں تھے
وہ تیری زبان پے آ گئے
وہ جو گیت تم نے سنا نہیں
میری عمر بھر کا ریاض تھا
میرے غم کی تھی وہ داستان
جسے تم ہنسی میں اُڑا گئے . . .

Mushk@khan
 

ہے شوق سفر ایسا کہ ایک مدت سے ہم نے
منزل بھی نہیں پائی اور راستہ بھی نہیں بدلا

Mushk@khan
 

I m new koi welcome hi kar do🐒🐒🐒