Damadam.pk
Myvoice's posts | Damadam

Myvoice's posts:

Myvoice
 

*آج کا سوال*
*اس کا ترجمہ عربی میں کریں*
*مجھے پانی دو*
*دیکھتے ہیں کون کامیاب ہوتاھے*

Myvoice
 
- mita diya gya -
Myvoice
 

منی کا بلاشہوت اپنے مستقر سے جدا ہونا
اگر کسی شخص کی منی شہوت کے بغیر اپنی جگہ سے ہٹی اور شہوت کے بغیر ہی نکل گئی، مثلاً کسی بیماری کی وجہ سے یا ضرب شدید کی وجہ سے یہ صورت پیش آئی، تو ایسے شخص پر غسل واجب نہیں ہے۔ ومتی کان مفارقتہ عن مکانہٖ وخروجہ لا عن شہوۃٍ لا یجب الغسل عند علمائنا المتقدمین رحمہم اللّٰہ تعالیٰ وعامۃ مشائخنا المتأخرین رحمہم اللّٰہ تعالیٰ۔ (المحیط البرہانی ۱؍۲۲۹)

Myvoice
 

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: شفقت کے طور پر اُستاذ سے سر پر ہاتھ رکھوانے میں مضائقہ نہیں ہے؛ البتہ اُس کے سامنے اِس طرح سر نہ جھکایا جائے جیسے مشرکین اپنے معبودوں کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔

Myvoice
 

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: عرف میں ’’مولانا‘‘ اسی کو کہا جاتا ہے جس نے باقاعدہ دینی تعلیم مکمل کی ہو؛ لہٰذا جو شخص عالم نہ ہو اُس کے لئے اپنے کو ’’مولانا‘‘ کہلوانا درست نہیں ہے۔

Myvoice
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Myvoice
 

follow me for islamic info

Myvoice
 

بسمہ کے بجائے باسمہ نام رکھ دیں، یہ بہتر نام ہے، اس کے معنی تبسم کرنے والی، مسکرانے والی کے آتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم

Myvoice
 

میں اپنی بیٹی کا نام بسمہ رکھنا چاہتا ہوں، براہ مہربانی فرما کر اس کے معنی بتائیں۔ جزاک اللہ خیر۔

Myvoice
 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

Myvoice
 

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: کسی عورت کا اَجنبی مرد کے پاس اپنا سلا ہوا لباس بھیجنا بھی ایک طرح کی بے پردگی ہے، جس سے فتنہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے؛ اِس لئے عورتوں کو مرد ٹیلروں کے پاس ناپ کے لئے کپڑے نہیں بھیجنے چاہئیں؛ بلکہ اپنے کپڑے یا تو خود سینے کا اہتمام کرے یا دیگر عورتوں سے سلوائے؛ البتہ ناپ کا کپڑا بھیجے بغیر سلے سلائے کپڑے خریدنا یا مقررہ سائز کے نمبر کا اندازہ لگاکر کپڑا سلوانا درست ہے، اور کپڑا بہر حال ایسا ہونا چاہئے جو پوری طرح ساتر ہو، اور اتنا چست اور باریک نہ ہو جس سے بدن کی بناوٹ ظاہر ہو؛ کیوںکہ اِس طرح کے کپڑے پہننا یا سلوانا بہر حال ناجائز اور ممنوع ہے۔
قال اللّٰہ تعالیٰ: {وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّۃِ الْاُوْلَی} [الأحزابہ

Myvoice
 

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: عورت کسی آدمی سے اپنے کپڑے سلوا سکتی ہیں ، ناپ کے کپڑے بھیج کر اوربغیر ناپ کے کپڑے بھیجے سلوا سکتے ہیں یا نہیں؟

Myvoice
 

اگر زندہ عورت کے آگے یا پیچھے ستر میں ذکر داخل کیا جائے یا لواطت کی جائے تو دونوں یعنی فاعل و مفعول پر غسل فرض ہوگا خواہ انزال نہ ہو۔

Myvoice
 

:- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: بوقتِ جماع میاں بیوی مکمل کپڑے اُتار سکتے ہیں یا نہیں؟
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:اُتار سکتے ہیں؛ لیکن صرف بقدر ضرورت ہی ستر کھولنا مستحسن ہے۔
لا بأس بأن یتجردا في البیت کذا في القنیۃ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ ۵؍۳۲۸) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Myvoice
 

سلس البول والے مریض کا حکم
اگر مسلسل پیشاب کے قطرات جاری رہنے والے مریض کو کھڑے ہوکر نماز پڑھنے میں یہ عارضہ لاحق ہوتا ہو اور بیٹھ کر نماز پڑھنے میں اس سے حفاظت رہتی ہو تو اس کے لئے بیٹھ کر نماز پڑھنا لازم ہے۔ لو صلی قائماً سلسل بولہ أو تعذر علیہ الصوم کما مر صلی قاعداً۔ (درمختار) وفی الشامی: وقد یتحتم القعود کمن یسیل جرحہ إذا قام أو یسلس بولہ۔ (شامی زکریا ۲؍۵۶۵، بیروت ۲؍۴۹۴، البحر الرائق کراچی ۲؍۱۱۲، عالمگیری ۱؍۱۳۸، حاشیۃ الطحطاوی ۴۳۱، حلبی کبیر ۲۶۷)

Myvoice
 

سوال
*کیا عورت عدت میں ہو تو اس حالت میں وہ اپنے بہنوئی کے سامنے آسکتی ہے؟ سالی کے لیے اس کا بہنوئی محرم ہے یا غیر محرم؟*
جواب
*بہنوئی سالی کے لیے محرمِ وقتی ہے، (یعنی جب تک بہن اس کے نکاح یا عدت میں ہو اس وقت تک اس سے نکاح حرام ہے) محرمِ ابدی نہیں، عدت کے دوران عورت صرف اپنے محارمِ ابدی ( جن سے کبھی بھی کسی بھی حالت میں نکاح حلال نہیں ہوتا) کے سامنے آ سکتی ہے، بہنوئی کے سامنے آنے کی شرعاً اجازت نہیں، خواہ عدت کی حالت ہو یا عدت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم*

Myvoice
 

اگر نکاح کے بعد شوہر نے ایک مرتبہ بھی ہمبستری کرلی ہو ، پھر بعد میں کسی وجہ سے نامرد ہوگیا ہو ، تو اَب عورت نامردی کی بنیاد پر تفریق کے مطالبہ کا حق نہ رکھے گی ( البتہ تفریق کی کوئی اور وجہ پائی جائے تو بات الگ ہے ) ( مستفاد : الحیلۃ الناجزہ ۶۹ )

Myvoice
 

اگر میاںبیوی کے اَجزاء منویہ کو خارجی ٹیوب میں رکھ کر اَفزائش کی جائے ، پھر کچھ وقت کے بعد اُس کو بیوی کے رحم میں منتقل کیا جائے اور وہیں سے بچہ کی پیدائش ہو ، تو اُس بچہ کا نسب شوہر ہی سے ثابت ہوگا ۔ ( مستفاد : کتاب النوازل ۱۶ ؍ ۲۰۷ )

Myvoice
 

اِسلام میں نسب کا سلسلہ باپ سے چلتا ہے ؛ ماں سے نہیں ۔
المستفاد : عن سعید بن أبي وقاص وأبي بکرۃ رضي اللّٰہ عنہما قالا : قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : من ادعی إلیٰ غیر أبیہ وہو یعلم ، فالجنۃ علیہ حرام ۔ ( صحیح البخاري ۲ ؍ ۱۰۰۱ ، صحیح مسلم / کتاب الإیمان ۱ ؍ ۵۷ ، مشکاۃ المصابیح ۲۸۷ )

Myvoice
 

زمانۂ جاہلیت میں یہ طریقہ تھا کہ کوئی بھی شخص کسی عورت سے بدکاری کرتا اور جب اُس کے یہاں بچہ کی پیدائش ہوتی ، تو بچہ پر اپنا دعویٰ قائم کرتا تھا ، اور بسا اَوقات وہ دعویٰ قبول بھی کرلیا جاتا تھا ۔ اِسلام نے اِس بے ہودہ رسم کو قطعاً مٹادیا