مفادات کی بنیاد پر رشتوں نے
معاشرے کو تباہ کر دیا ہے، لوگ
صرف اپنے فائدے کے لیے دوسروں
سے رابطہ رکھتے ہیں.
کسی کو دئیے جانے والے تحفوں میں سب سے بہترین
تحفہ خلوصِ دل سے دی جانے والی دعائیں ہیں انسان
کی ذات کو کسی کی دعاؤں سے جوڑ دینا رب کا بندے
پر بہت بڑا انعام ہے ❤️
کبھی کبھار جانے انجانےمیں ہماری مذاق میں کہی باتیں
دوسروں کے برسوں پرانے زخموں یا تلخ یادوں کو
چٹکیوں میں تازہ کردیتی ہیں___ ہمیں اندازہ بھی نہیں
ہوتا کہ ہمارا کیا گیا مذاق کسی کے لیے اتنی بےسکونی یا
شاید انجانے میں ہی کسی کی آنکھ سے بہنے والے آنسو
کی وجہ بن جاتاہے__
کیونکہ کسی کے لیے عام بات بھی بہت معنی رکھتی ہے
اور کسی کے لیے خاص بھی بے معنی___
السلام عليكم💕
صبح بخیر💕
اے اللہ
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ
پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے
سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے
مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ
پر جو یقینِ کامل ہے اُس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو
پورا کر دے۔
آمین،
جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل وہی لوگ میرے ہیں ہم سفر
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ
گئے
مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
مری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ
گئے
یہ خیال سارے ہیں عارضی یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گل آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریک راہ سفر ہوئے
جو مری طلب مری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
وہ جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے
بچھڑ گئے
دمادم پر ھم سب اجنبی ہیں
انسانیت اور اخلاق سے بندھے ھم لوگ
ایک دوسرے کو کچھ نہیں دے سکتے سوائے عزت و
احترام کے
اور یہی بہترین عمل ھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain