اگر تم یہ سمجھتے ہو کے "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کے تُمہاری مُشکلات حل ہو جَائیں گی، بِھیڑ میں ہاتھ چُھڑا کر جانے والے لوٹ آئیں گے، آسانیاں هی آسانیاں مُقدر میں لِکھ دی جَائیں گی، مُحبت (مختص شَخص کی) نامی نعمت، تُمہاری جھولی میں ڈال دی جائے گی تو تم غلط هو صَبر کا پَھل مِیٹھا سے مُراد هے کے، ایک دِن تُمہیں مُشکلات سے لڑنا آ جائے گا جانے والوں کو الوداع کا کہنا سِیکھ لوگےاور تَم جان لو گے که ہر مِلنے والا شَخص، اپنے بِچھڑنے کی تاریخ لے کر آتا هے، تُم جان لو گے، مُحبت کی اَحسن ترتیب میں، تُمہاری مُحبت کے، پہلے حَقدار تُم ہو اور آخری بھی، باقی سب کہیں بِیچ میں آتے هیں اور، زِنـدگی کے گلے لگ کر شُکریه اَدا کیسےکرنا هے که حالات کی بَھٹی میں تَپا کر، تُمہیں صَبر کرنا سِکھایا، اور شُکر بھی،
کوششں کریں کہ آپ کے الفاظ خاموشی توڑیں لیکن کسی کا دل نہیں، لوگ دیکھتے ہی نہیں اور بول کر چلے جاتے ہیں اُس کے بعد سننے والا خود کو سنبھال ہی نہیں سکتا ایسے بن جائیں کہ لوگوں کو یقین آنے لگے کہ انسانیت، احساس، احترام اور شفقت ابھی دنیا میں باقی ہے
جب ماں مر جاتی ہے… تو صرف ایک انسان نہیں جاتا، ایک دعا ختم ہو جاتی ہے، ایک سایہ اٹھ جاتا ہے، اور ایک ایسا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے جو دوبارہ کبھی جُڑ نہیں سکتا۔ 💔 ماں کی موت کے بعد گھر وہی رہتا ہے — وہی دیواریں، وہی کمرا، وہی پردے، وہی بستر… لیکن ان سب کے بیچ ایک خاموشی اُتر آتی ہے، جو کسی قبرستان کی خاموشی سے بھی زیادہ بھاری ہوتی ہے۔ جس کے دروازے پر ماں کا ہاتھ ہو — اسے دنیا کے کسی در سے ڈر نہیں ہوتا۔ لیکن جس دن وہ ہاتھ چھوٹ جاتا ہے، زندگی کے ہر در پر "یتیمی" لکھ دی جاتی ہے۔ جب ماں نہیں رہتی تو کھانا نمکین نہیں ہوتا روٹی وہی مگر ذائقہ ختم۔ کپڑے وہی مگر خوشبو نہیں۔ گھر وہی مگر روشنی مدھم۔ اور دل؟ دل ایک ایسا خالی کمرہ بن جاتا ہے، جہاں کبھی ماں کی ہنسی گونجتی تھی۔ ماں وہ چراغ تھی جو صرف گھر کو نہیں، روح کو بھی روشن رکھتی تھی۔
کبھی کبھی مسئلہ آپ میں نہیں ہوتا… بلکہ اُس زمین میں ہوتا ہے جہاں آپ نے خود کو بویا ہو 💔 کچھ جگہیں آپ کی روشنی کو بجھا دیتی ہیں، اور کچھ لوگ آپ کے نور سے جگمگا اُٹھتے ہیں اس لیے ہمیشہ یاد رکھیں — صحیح جگہ پہ ہی پھول کھلتے ہیں، ورنہ آپ کی خوبیاں بھی اپنی چمک کھو دیتی ہیں… 🌸
"یقین کریں، چاہے آپ کتنے ہی نیک کیوں نہ ہوں، لوگ آپ کے بارے میں اپنے مزاج، ضروریات اور آپ سے فائدہ اٹھانے کی حد تک ہی رائے قائم کریں گے۔ لہٰذا، ان کے رویے سے متاثر نہ ہوں اور اپنی زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔" 🍁
جب انسان اندر سے ٹوٹ جائے، اُس کے دل کی روشنی بجھ جائے، تو باہر کی دنیا کی ہزاروں خوشیاں بھی صرف عارضی مسکراہٹ دے سکتی ہیں، سچی خوشی نہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ چہرے پر ہنسی ہے تو سب ٹھیک ہے، مگر وہ نہیں جانتے کہ اندر کتنا اندھیرا، کتنا خالی پن ہے۔ ایک ایسا خلا، جو کسی لفظ، کسی لمحے یا کسی شخص سے نہیں بھر سکتا… کیونکہ جب دل ہی مر جائے، تو زندگی صرف چلتی ہے، جیتی نہیں۔*
کتنا خوبصورت ہوتا ہے۔۔۔ جب ہم اعتماد سے بات کریں، سلیقے سے مزاح کریں، ادب سے مانگیں اور سچائی سے معذرت کریں۔ کیونکہ ہر وہ شخص جو حروف سیکھ لیتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ گفتگو کا ہنر بھی جانتا ہو۔ لکھنے والے تو سب ہیں، مگر پڑھنے والے کم اور سمجھنے والے تو بہت ہی نایاب ہیں۔ Naaz
ہر تبدیلی میں ، ہر گرتے ہوئے پتے میں کچھ "درد" چھپا ہوتا ہے اور۔۔۔ کچھ خوبصورتی بھی۔ یہی فطرت کا قانون ہے کہ۔۔۔۔ پرانی شاخیں زوال کا مزہ چکھتی ہیں ، تاکہ نئی کلیاں اور تازہ پتے جنم لے سکیں۔ زندگی کا ہر موڑ بھی ایسے ہی ہے کہ۔۔۔۔ جدائی ہو یا زخم۔۔۔۔ ہر دکھ کے اندر ایک نئی امید ، ایک نیا آغاز اور ایک نئی روشنی چھپی ہوتی ہے۔ اگر ہم صبر کریں تو وہی زوال ہماری اگلی بہار کا سبب بنتا ہے۔ "ہر گرتے پتے کے ساتھ ایک سبق ہے ، اور۔۔۔۔ ہر اگنے والے پتے کے ساتھ ایک نیا مستقبل۔"♥️🙂
جب زندگی کہتی ہے "نہیں"، تب بھی کچھ لوگ حوصلہ رکھتے ہیں کہ کسی شاخ پر بیٹھ جائیں۔ وہ حالات کی سختیوں کو نظرانداز کرتے ہیں، نازک شاخوں پر توازن قائم کرتے ہیں اور ہوا کے سہارے پر بھروسہ کر لیتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کامل حالات کے منتظر نہیں رہتے، بلکہ خود اپنے راستے بناتے ہیں۔ کچھ پرندے رُکاوٹوں سے نہیں ڈرتے، وہ اُڑنے کا ہنر رکھتے ہیں، چاہے ہوا مخالف ہی کیوں نہ ہو۔
*ایک دانا نے کہا تھا ۔ زندگی میں ریاضی کی طرح رھو. "دوستوں" کو "جمع" کرو* *"دشمنوں" کو "تفریق" کرو پیار" کو "ضرب" دو "خوشیوں" کو "تقسیم" کرو اور ھمیشه "مسکراتے" رھو۔۔اور جب دِل ٹوٹ جائے تو اُٹھا کر اُسی مُصوّر کے پاس لے جاؤ، جس نے اسے بنایا ہے. کیونکہ اُس سے بہتر تو کوئی جان ہی نہیں سکتا کہ کون سا رنگ کہاں بھرنا ہے.. اور کِس دھاگے سے کہاں پِیوندّ لگانا ہے زندگی آسان نہیں ھوتی اسے آسان بنانا پڑتا ھے کچھ صبر کر کے ،کچھ برداشت کر کے اور بہت کچھ نظر انداز کر کے.*
جو تم دیکھتے ہو، وہ ہمیشہ حقیقت نہیں ہوتا اس کا مطلب ہے کہ ظاہری منظر یا پہلی نظر میں نظر آنے والی چیز ہمیشہ سچ یا مکمل حقیقت نہیں ہوتی۔ دنیا میں بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بظاہر خوبصورت، پرسکون یا سچی لگتی ہیں لیکن اندر سے وہ بالکل مختلف، خالی، یا فریب پر مبنی ہوتی ہیں۔ انسانوں کی مسکراہٹ کے پیچھے غم، خوشحالی کے پیچھے تنہائی، اور کامیابی کے پیچھے قربانیاں چھپی ہوتی ہیں اس لیے ہمیشہ گہرائی میں جا کر سوچنا اور پرکھنا چاہیے، صرف ظاہری شکل پر فیصلہ نہ کریں✨💯
رنگوں میں سب سے خوبصورت رنگ، اللّٰه تعالی کا رنگ ہے، لیکن یہ رنگ سب پر ایک جیسا نہیں ہوتا ، کسی پہ صبر کی صورت میں چڑھتا ہے، کسی پہ برداشت کی صورت میں، کسی پہ ایثار کی صورت میں، کسی پہ وفاداری کی صورت میں، کسی پہ قربانی کی صورت میں، کسی پہ سخا کی صورت میں، کسی پہ تابعداری کی صورت میں اور کسی پہ پرہیز گاری کی صورت میں۔۔! انسان میں اللّٰه تعالی کی جس صفت کا عنصر سب سے زیادہ ہو اسے اسی خوبی کے رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے۔۔! ہم اسے عام آنکھ سے دیکھنا چاہیں تو نہیں دیکھ سکتے لیکن اگر اسے دل کی نگاہ سے دیکھیں گے تو ہم پر یہ صبح کے نور کی طرح ظاہر ہو جائے گا۔ جیسے مقناطیس کو مقناطیس کھینچتا ہے، ویسے ہی اللّٰه تعالی کا رنگ ان لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا اور ان کو ہی ملتا ہے، جو دل میں اس کی طلب اور چاہت رکھیں،
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain