ہماری زندگی میں "لفظوں" کی بڑی اہمیت ہوتی ہے __ یہ ہمارے الفاظ ہی ہوتے ہیں جو لوگوں کو ہم سے دُور یا قریب کرتے ہیں __ یہ ہمارے بولے ہوئے لفظوں کا ہی کمال ہوتا ہے جو کسی غیر کو اپنا یہ کسی اپنے کو غیر بنا دیتا ہے __ لفظوں میں اگر شہد جیسی مِٹھاس ہوتی ہے تو زہر جیسی کڑواہٹ بھی __ یہ ہمارے الفاظوں کا ہی اثر ہوتا ہے جو اگر پتھر دل کو موم کرتا ہے تو دلوں پر ایسا نشتر بھی چلاتا ہے جس کا دیا ہوا زخم زندگی کی آخری سانسوں تک مُندمل نہیں ہوسکتا __ ہمارے کہے ہوۓ الفاظ ہماری شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں اور ہماری تربیت کی عکاسی کرتے ہیں __ ہمیں ہمیشہ اپنی بات چیت میں الفاظ کاانتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے.
"اللہ کریم "ٰ سے جن لوگوں کا تعلق زیادہ ہوتا ہے ان میں معاف کرنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے.
اور جن کا تعلق" اللہ کریم" سے نہیں ہوتا" وہ اپنا بدلہ آپ لیتا ہے یقیناً معاف کردینے والے "اللہ" کو بہت محبوب ہیں.
لہذا ہمیشہ درگزر سے کام لیں" ♥️
اللہ کی رحمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ
"اگر کوئی شخص اتنے گناہ کرے کہ زمین سے لیکر کہ آسمان کی چهت تک گناہ بهر دے اور پوری دنیا کہ مفتی اس پر فتوے لگا دیں لیکن اگر پهر وہ ایک دفعہ سچے دل سے توبہ کرے تو اللہ اس کے سارے گناہ معاف کر دے گا"
جھک جانا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ آپ کمزور ہیں یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ اپنے سے منسلک رشتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں معافی مانگنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمیشہ آپ ہی غلط ہیں
آپ کا ایک بولا گیا چھوٹا سا لفظ ،آپ کا کیا گیا ایک چھوٹا سا اقدام آپ کو کئی غلط فہمیوں اور الجھنوں سے بچا سکتا ہے
والدین کے دل بُہت نازک ہوتے ہیں۔
وہ آپ میں اپنا آپ تلاش کرتے ہیں۔
جس طرح چھوٹے ہوتے والدین آپ کو توجہ، محبت اور شفقت دیتے ہیں،
بالکل اسی طرح بوڑھے والدین آپکی توجہ اور محبت کے طلبگار ہوتے ہیں۔
اپنے والدین کو اپنے وقت میں سے وقت ضرور دیں۔
انہیں احساس دیں!
وہ آپ کے لئے کتنے اہم ہیں!
خوش رہیں!💗
ہم لوگ اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کرنا چاہتےہیں اورہر قیمت پر
لیکن بھول جاتے ہیں کہ مٹی کے بنے انسان نےایک دن مٹی ہو جاناہے
اور یہ نہیں جانتے کے"حیات" کے سفر میں وہی "لوگ" زندہ رہتےہیں جو "لوگوں" کے دلوں میں اپنے "اخلاق"کے "دیے روشن" کر جاتےہیں۔
اللہ خوش رکھے
جیسے بارشیں فضا سے دھول مٹی صاف . . کرتی ہیں، ایسے ہی "استغفار" روح سے گناہوں کو دھو دیتا ہے۔
الحمـــدللّٰـه"
سب سے پيـ۔ــارا عمل ہے..ہر پَل اللّٰہ کا شُکر ادا کرنا
السلام علیکم
🍃🌸 صبــح بخــیر 🌸🍃
صبح کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے جو انسان کے دلوں کے اندر چُھپے سب بھید اور راز جانتا ہے خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain