Damadam.pk
Nad3m's posts | Damadam

Nad3m's posts:

Nad3m
 

کہا تھا نہ کے يوں سوتے ہوئے مت چھوڑ کر جانا۔۔
مُجھے بیشک جگا دینا بتا دینا۔ تمہیں رستہ بدلنا ہے میری حد سے نکلنا ہے۔
تمہیں کس بات کا ڈر تھا کہ میں تمہیں جانے نہیں دیتا کہیں پر قید کر لیتا
۔۔۔
ارے پاگل محبت کی طبیعت میں زبردستی نہیں ہوتی۔۔
جیسے رستہ بدلنا ہو اسے رستہ بدلنے سے
جیسے حد سے نکلنا ہو اُسے حد سے نکلنے سے نہ کوئی روک پایہ ہے نہ کوئی روک پائے گا۔۔ تو تمہیں کس بات کا ڈر تھا۔۔
مُجھے بیشک جگا دیتے میں تم کو دیکھ ہی لیتا۔ تمہیں کوئی دعا دیتا کم سے کم یوں تو نہ ہوتا۔۔
میرے ساتھی یہ حقیقت ہے تمھارے بعد کھونے کے لئے کچھ نہیں باقی۔۔
مگر اب میں کھونے سے ڈرتا ہوں میں اب سونے سے ڈرتا ہوں۔
کہا تھا نہ یوں سوتے ہوئے مت چھوڑ کر جانا۔۔۔😳