تیرے دروازے پہ چلمن نہیں دیکھی جاتی
جان جاں ہم سے یہ الجھن نہیں دیکھی جاتی
سرد ھاتھوں سے چھوا جب تو تڑپ کر بولے
بھاڑ میں جائے یہ رومان، بہت سردی ھے
💋👀
میرا دعویٰ ہے، خدا خالی نہیں لوٹاتا
گریۂ و زاری دعاؤں میں ذرا لا تو سہی
🤲🏻🥺
حسیں نہیں تھے , بہرحال ماضی بہتر تھا
ہم اپنی ذات پہ اُس وقت فخر کرتے تھے
چار سو پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرنا
اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
تیرا بچھڑنا بس جاگنے کی دوری پہ ہے۔۔۔
تو کیسے خوف کے ماروں کی نیند پوری ہو۔۔۔!!
🪻
وہ بے تحاشہ تھا ، کم پر گزارہ کرتا تھا
ہزاروں لوگوں میں ، ہم پر گزارہ کرتا تھا
.
👀💛
کام پڑتا ہے اُس سے دنیا کو
مجھے بیکار اچھا لگتا ہے
,
کتنا ٹھہراؤ کائنات میں ہے
تُو لگاتار اچھا لگتا ہے۔۔۔!!
🤍😍
تصویریں ساری ہی خراب بنتی تھیں میری
کوئی محبتاً انہیں بھی لاجواب کہتا تھا
💝🥀
تُجھ سے ملتے ہوئے بھی ہجر پہ رہتی تھی نظر
پُل کے ہوتے ہوئے بھی کھائی سے ڈر لگتا تھا۔۔۔
!!
جن دنوں تجھ سے محبت تھی ترے سر کی قسم
دل میں اجداد کی عزت بھی نہیں ہوتی تھی
!:🖤
چڑھا کے دارِ قناعت پہ ہر تمنا کو
جو ایک دل ہے ،اُسے بھی اداس رکھتے ہیں
🤍
مست ہیں اپنے حال میں دل زدگان و دلبراں
صُلح و سلام تو کُجا، بحث و جدال بھی نہیں
•┈┈┈••✦✦••┈┈┈•
بدل بدل کے ترے موسموں کو چکھیں گے
امڈ امڈ کے ترا اضطراب دیکھنا ہے
.
میں لڑ رہا ہوں محبت سے اور خوابوں سے
کسی نے مجھ کو بہت کامیاب دیکھنا ہے
🩶👀
کیا اسے لکھیں "عمر" کیا اسے کہیں "عمر"
جس نے کر کے بےجان پھر جان جاں بھی لکھا ہے
💝💖
تیری قربت کے سہارے یہ اکڑتا ہوا شخص
،،
تجھ سے بچھڑا تو وہ پاؤں پہ چلے گا؟ نئیں ناں
🥀
اس برس برسی نہیں ایسی بلائیں کہ جنہیں۔۔۔
کریں ایندھن دلِ بیکار کا اور حال کہیں۔۔۔!!
🍁
جلووں کو ترے دیکھ کے جی چاہ رہا ہے
آنکھوں میں اتر آئے مرا کیفِ نظر بھی
۔
یار نہ ڈرا مجھ کو قیامت کی سحر سے
دیکھی ہے ان آنکھوں نے قیامت کی سحر بھی
۔
اُس دل کے تصدق جو محبت سے بھرا ہو
اُس درد کے صدقے جو ادھر بھی ہو اُدھر بھی
۔۔۔👀
اب تو آجاؤ مُجھ سے ملنے
اِتنی دھند میں بھلا کون دیکھے گا
👀😶🌫️🥶
"ولا تحسبن الفِراقَهيِّنًا"
_"اور جدائی کو ہرگز ہلکا نہ سمجھو"_
بھلا بچھڑ جانا آسان ھے کیا ؟؟
🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain