Damadam.pk
Nauman_Khan's posts | Damadam

Nauman_Khan's posts:

Nauman_Khan
 

خوف رہتا تھا کہیں بُھول نہ جاؤں سب کچھ
سبَق ایسا تھا کہ دہرائی سے ڈر لگتا تھا
تجھ سے ملتے ہوئے بھی ہجر پہ رہتی تھی نظر
پُل کے ہوتے ہوئے بھی کھائی سے ڈر لگتا تھا

Nauman_Khan
 

ہچکیاں چھوڑ کے آنسو نہ بہانے لگ جائیں
رونے والوں کو ذیادہ نہیں پوچھا جاتا
منتوں سے کبھی رشتے نہیں قائم رہتے
جانے والوں کو دوبارا نہیں پوچھا جاتا

Nauman_Khan
 

کسی کے ہاتھ سے ڈائل شُدہ رہا ھے کبھی
بس اس خیال سے نمبر نہیں بدلتے ھم!

Nauman_Khan
 

پسندیدہ شخص کی باتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں
مگر تلخ رویہ اور لہجہ حفظ ہو جاتا ہے

Nauman_Khan
 

اس لیے بلب جلاتا ہوں کہ سایہ تو بنے
یعنی دو فرد لگیں کمرے میں، تنہا نہ لگوں

Nauman_Khan
 

"تُم بدل گئے ہَو"
ہاں، مِیں بدل گیا ہوں،
میں نے لَوگوں کو زیادہ مُحبت، مِہربانی، تَوجہ اور معاف کر دینا چَھوڑ دیا ہے۔
"یہ ایک بَڑا سبق تھا، جِس کی قِیمت میرے دِل نے چُکائی۔!"

Nauman_Khan
 

ڈھلنے لگی تھی رات کہ تُم یاد آ گئے
پھر یوں ہوا کہ' رات بڑی دیر تک رہی ..

Nauman_Khan
 

Khoobuna .....

Nauman_Khan
 

Bhaij daita hu magar pehly bata dhu tujh ko.....
mujh say milta nahi koi Meri tasweer k Baad...

Nauman_Khan
 

9 saal or 4 Maheeny Ham kaha say kaha agayai. Pata nahi yai safar acha tha ya bura? Shayid acha tha siwai Kuch kirdaaron k....

Nauman_Khan
 

کچھ لوگ واجب المحبت ہوتے ہیں،
لیکن وہ ہمارے لیے نہیں ہوتے۔
تو اس لیے اپنی محبت ان پر واجب نہ کریں۔
کیونکہ وہ ہمارے لیے فقط سراب ہیں،
واجب المحبت کسی اور کیلیے ہیں۔
انہیں دیکھیں، انہیں چاہیں، انھیں دعائیں دیں،
لیکن ان کو کبھی بھی اپنے حق میں نہ مانگیں۔
بعض دفعہ ہمارے دل کو وہی کچھ اچھا لگتا ہے،
جو ہمارے لیے نہیں ہوتا۔❤

Nauman_Khan
 

ابھی اِک شور سا اُٹھا ہے کہیں
کوئی خامُوش ہوگیا ہے کہیں
ہے کُچھ ایسا کہ جیسے یہ سب کُچھ
اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے کہیں
تُجھ کو کیا ہو گیا کہ چیزوں کو
کہیں رکھتا ہے, ڈھونڈتا ہے کہیں
جو یہاں سے کہیں نہ جاتا تھا
وہ یہاں سے چلا گیا ہے کہیں

Nauman_Khan
 

صبر پر دل کو تو آمادہ کیا ہے لیکن
ہوش اڑ جاتے ہیں اب بھی تری آواز کے ساتھ

Nauman_Khan
 

میں تیرا کُچھ بھی نہیں ہُوں مگر اِتنا تو بتا...!!
دیکھ کر مُجھ کو، تیرے ذہن میں آتا کیا ہے...؟؟

Nauman_Khan
 

انسانی نفسیات کا ایک اہم پہلو
یہ بھی ہے کہ محبّت تو جانے انجانے
میں ھو جاتی ھے ۰۰۰
لیکن نفرت ہمیشہ پہچاننے کے بعد
ھوتی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Nauman_Khan
 

اُتاریں اپنے بدن سے ٫ اکیلے پَن کی دُھوپ
کسی نگاہ کو اوڑھیں ، کسی کے لب پہنیں
❤️

Nauman_Khan
 

عشق نے سیکھ ہی لی وقت کی تقسیم کے اب
تم مجھے یاد تو آتے ہو مگر کام کے بعد۔۔۔

Nauman_Khan
 

کسی بھی اسم سے یہ ٹوٹتا نہیں
فسردگی کے سلگتے ہوئے حصار پہ تف

Nauman_Khan
 

میں تو سنتا ہوں تمہیں بھی ہے محبت مجھ سے
سچ کہو تم کو مرے سر کی قسم ہے، کہ نہیں

Nauman_Khan
 

خود کشی ،عشق ،فنا ،قتل یا پھر ترک تعلق
کچھ بھی کر سکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص۔۔۔۔۔
یاد آتا ہے تو بڑھ جاتا ہے نقصان کا رنج
میں نے کھویا ہے مشقت سے کمایا ہوا شخص ۔۔۔۔