رکوع ، سجدے ، تشہد ، قیام بنتے گئے بس آپﷺ کرتے گئے اور نظام بنتے گئے جو لوگ پشتوں سے کچھ بھی نہ تھے سواۓ غلام درود پڑھتے گئے اور امام بنتے گئے یہ معجزہ مرے شیریں سخنﷺ کا حصہ ہے جو آۓ تیغ طبیعت نیام بنتے گئے وہ سخت گیر، دریدہ دہن، وہ تند مزاج کلام سنتے گئے خوش کلام بنتے گئے بس ایک نام محمدﷺ چنا گیا اور پھر اس ایک نام سے سب نیک نام بنتے گئے 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
محبت ہر ہر پردے میں اللّٰه کی تلاش ہے! اور اللّٰه کی تلاش اُسی پر عیاں ہوتی ہے جسے وہ اپنی تلاش کا احساس دینا چاہے- وہ اتنا خالص ہے کہ جس دل میں اپنی تلاش بھرنا چاہتا ہے اس دل کے مرکز کو "میں" سے پاک کرتا ہے... پھر دنیا کی ہر آلائش سے پاک کرتا ہے اور خواہش کے دھوکے سے نکال کر من کی دنیا کو نکھار دیتا ہے....... پھر اپنی یاد سے ایسے مزین کرتا ہے جیسے اندھیرے میں ستارے جگمگاتے ہوں...... ﭘﮭﺮ ﺍﺷﮑﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﯽ ﺟِﻼ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻗﻮﺱِ ﻗﺰﺡ ﺑﺨﺸﺘﺎ ﮨﮯ..... ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺍﺭﺽ ﻭ ﺳﻤﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﭘﮍﺗﯽ ﮨﮯ "بیشک اللّٰه محبت ہے" اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
شہدائے کربلا اور کربلائ لشکر میں شامل تمام اہل بیت اطہار پرلاکھوں سلام کروڑوں درود♥️ اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا ابا عبداللہ حسین علیہ السلام صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا ♥️
حدیثِ مبارکہ: *اَنَا خَاتِمُ النَبِیِّینَ لَا نَبِیِّ بَعدِ* ترجمہ: میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔ *اَشھَدُ اَن لَّآ اِلٰہَ اِلاَّاللہ وَحدَہُ لاَشَرِیکَ لَہٗ وَاَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً عَبدُہُ وَرَسُولُ* ترجمہ: میں گواہوں دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدِ مصطفٰی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے اور رسول ہیں۔ *الصلوۃُ والسَّلامُ عَلَیکَ یَا خَاتِمُ النَبِیِّین* عقیدہ ختمِ نبوت ذندہ باد! 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
محبوب کائنات حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام مبارک اتنا بابرکت ہے کہ بنی اِسرائیل کا ایک بدکار شخص جس کو مرنے کے بعد روڑی اور گندگی کے ڈھیر پہ پھینک دیا گیا تھا اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو حُکم دیا کہ اس شخص کو اُٹھا کر اس کی نمازِ جنازہ پڑھو کیونکہ جب یہ شخص تورات کو پڑھنے کے لیےکھولتا تھا اور میرے محبوب محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا نام دیکھتا تو محبّت کے ساتھ چوم لیتا تھا اور درود شریف پڑھتا تھا حوالہ خصائصِ کُبریٰ صفحہ 16 جِلد 1 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
جس نے خود کو بندہ تسلیم کر لیا اس نے خدا کو خدا ہونا تسلیم کر لیا علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش رح 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹