Damadam.pk
Pak-tiger's posts | Damadam

Pak-tiger's posts:

Pak-tiger
 

Good night every one

Pak-tiger
 

My new mehfil
Respected People's
Rules:
1. Mehfil main intr hty he slaam karyhn.hi hy helo k word istmal Krny sey guraiz karyhn.
2. Asi post or bat na karyhn Jo firqwariyt ya fasad ka mahol peda kary.
3. Koi jesa b hu mehfil main uski respect karyhn achaa hu ya bura wo oska apna mamla hey.
4. Girls ko cherhny ya un sey behoda bat karny pey forn kick kar dia jaey ga.
5. Girls ko b chaey k har mehfil members ko uski limit Tak rakha jaey ta k asi koi bat hi na hu Jo fasaad ka sabab bny.
6. Har ek k sath mazak kryhn lakin kesi ka mazaak na urhyhn
Students
Mixed interests
All cities are welcome

Pak-tiger
 

Good night Allah hafiz 🌹🌹🌹🌹
Be happy ☺️always every one
Dua main yaad rakhna 🤲

Pak-tiger
 

A b c d e f g h I j k
Baqi Kal aj k leay itna kafi hey
🤭🤭🤭🤭

Pak-tiger
 

میری طرف سے آپ سبکو سلام عرض ہے

Pak-tiger
 

شب برات مبارک ہو سبکو

Pak-tiger
 

2
امام اعظم کی 8 خاص باتیں
کروڑوں حنفیوں کے پیشوا ، امامِ اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃُ اللہِ علیہ کی شخصیت دنیائے علم و فضل میں غیر معمولی مقام رکھتی ہے۔ اپنے پرائے سب ہی آپ کی ذہانت و فَقاہت کے معترف نظر آتے ہیں۔
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کے نام میں ہی مستقبل میں انجام دینے والے کارناموں کی طرف اشارہ موجود تھا
Continue...

Pak-tiger
 

1
شعبان2 عرس امام اعظم ابو حنیفہ
رحمۃ اللہ علیہ
کم از کم ایک دفعہ سورة فاتحہ اور تین پر سورة اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب ضرو پیش کریں
اس مناسبت سے آپ کی سیرت کے حوالے سے ایک مضمون پیش نظر ہے،
.. continue

Pak-tiger
 

Last part
8
”ارے بھائی تو نے میری دو نصیحتوں پر کون سا عمل کیا جو تیسری نصیحت مجھ سے سننا چاہتا ہے وہ قیمتی نصیحت تجھ جیسے بے مغز انسان کے لیے نہیں ہے۔
#حکایاتِ_رومیؒ صفحہ: 129
The end
ALLAH hafiz take care all

Pak-tiger
 

7
۔ ذرا سوچ تو سہی مجھ ننھی سے جان کا پورا وجود تین درہم وزن سے زیادہ نہیں ہے۔ بھلا دس درہم وزن کا موتی میرے وجود میں کہاں سے آ گیا۔ یہ سن کر شکاری رونا دھونا بھول گیا۔ حیرت سے چڑیا کو تکنے لگا اور کہنے لگا بیشک تو ٹھیک کہتی ہے۔ پھرشکاری کہنے لگا ”اے نازک بدن چڑیا مہربانی کر کے وہ تیسری نصیحت بھی کرتی جا۔ چڑیا نے کہا
Continue...

Pak-tiger
 

6
۔ ننھی سے جان نے مجھے ہتھیلی میں جنت کی جھلک دکھلا کر لوٹ لیا۔ شکاری جب رو دھو چکا تب چڑیا نے کہا ” اے بیوقوف میں نے پہلے ہی تجھے نصیحت کر دی تھی کہ گزری ہوئی بات کا غم نہیں کرنا چاہیے جب یہ بات ہو گئی تو پچھتانا کیسا؟“ دوسرا چڑیا نے کہا ”ارے نادان تو نے میری پہلی بات غور سے نہیں سنی تھی میں نے کہا تھا کہ ناممکن بات کا ہر گز یقین نہیں کرنا چاہیے خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہو
Continue....

Pak-tiger
 

5
جس کی قیمت ہفت اقلیم
میں کہیں نہیں یہ موتی پا کر تو اور تیری اولاد عیش و عشرت سے زندگی بسر کرتے مگر افسوس کہ تو نے مجھے آزاد کر کے یہ قیمتی موتی ہاتھ سے کھو دیا ، یہ تحفہ تیرے مقدر میں نہ تھا “
اتنا سننا تھا کہ شکاری رونے چِلّانے اور افسوس کرنے لگاجیسے اس کا کوئی عزیز مر گیا ہو۔ بار بار ٹھنڈی آہیں بھرتا اور سینہ پیٹ کر کہتا کہ ہاۓ میں برباد ہو گیا مجھ بیوقوف نے ایسی قیمتی چڑیا کو کیوں آزاد کر دیا
Continue......

Pak-tiger
 

4
۔ شکاری تھوڑی دیر غور کرنے کے بعد چڑیا کو آزاد کرنے پر راضی ہو گیا۔ چڑیا اڑ کر شکاری کے ہاتھ پر آن بیٹھی ۔
”پہلی نصیحت یہ کہ ناممکن بات خواہ کیسا ہی شخص کہے اس پر یقین نہ کر“ یہ کہہ کر چڑیا پُھر سے اڑی اور دیوار پر جا بیٹھی اور دوسری نصیحت یہ کی کہ ”گزری ہوئی بات کا غم نہ کر“ ۔ اس کے بعد چڑیا نے کہا کہ ” میرے وجود دس درہم وزن کا ایک ایسا قیمتی موتی ہے
Continue....

Pak-tiger
 

3
# دوسری نصیحت دیوار پر بیٹھ کر کروں گی جو انتہائی اعلیٰ درجے کی ہو گی۔ تیسری نصیحت درخت کی شاخ پر بیٹھ کر کروں گی۔ اس لیے تیری دانائی ، جوانمردی اور دور اندیشی کا تقاضا یہی ہے کہ تو مجھے آزاد کر دے۔ ان تینوں نصیحتوں پر عمل کر کے تو دنیا میں بڑا نام پاۓ گا
Continue....

Pak-tiger
 

2
اگر تو مجھے ذبح کرے گا تو میرے تھوڑے سے گوشت اور تھوڑی سی ہڈیوں سے تیرا کیا بنے گا۔ مجھے فروخت کر کے بھلا تجھے کتنی رقم ملے گی؟ میری بات مان کر اگر تو مجھے آزاد کر دے گا تو میں تجھے تین ایسی قیمتی نصیحتیں کروں گی جو ہمیشہ تیرے کام آئیں گی۔ ان میں سے پہلی نصیحت تیرے ہاتھ پر بیٹھ کر کروں گی وہ نصیحت ایسی ہو گی کہ اس سے تیرا خون بڑھ جاۓ گا۔
Continue...

Pak-tiger
 

1
حکایاتِ_رومیؒ (دانا پرندہ)
ایک شکاری نے بڑی ترکیبوں اور مشکلوں کے ساتھ ایک خوبصورت اور نادر چڑیا پکڑی ۔ جب وہ چڑیا جال میں پھنس گئی اور آزاد ہونے کی کوئی صورت نہ پائی تب چڑیا شکاری سے کہنے لگی اے عقل مند انسان! تو مجھ جیسی ننھی سے چڑیا کو پکڑ کر کیا کرے گا
Continue....

Pak-tiger
 

اسلام و علیکم
صبح بخیر

Pak-tiger
 

’’مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰیo اَفَتُمٰرُوْنَہٗ عَلٰی مَا یَرٰیo وَ لَقَدْ رَاٰہُ نَزْلَۃً اُخْرٰیo
’’(اُن کے) دل نے اُس کے خلاف نہیں جانا جو (اُن کی) آنکھوں نے دیکھا-کیا تم ان سے اِس پر جھگڑتے ہو کہ جو انہوں نے دیکھا اور بے شک انہوں نے تو اُس (جلوۂِ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو‘‘- (النجم:11-13)

Pak-tiger
 

وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ ۙ وَ قَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰہُ سَیُؤۡتِیۡنَا اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ رَسُوۡلُہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِلَی اللّٰہِ رٰغِبُوۡن (سورۃ التوبہ آیت: 59)
اور کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ لوگ اس پر راضی ہو جاتے جو ان کو اللّٰه اور اس کے رسول ( صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ) نے عطا فرمایا تھا اور کہتے کہ ہمیں اللّٰه کافی ہے ۔ عنقریب ہمیں اللّٰه اپنے فضل سے اور اس کا رسول ( صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم مزید ) عطا فرمائے گا ۔ بیشک ہم اللّٰه ہی کی طرف راغب ہیں ( اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اسی کا واسطہ اور وسیلہ ہے ، اس کا دینا بھی اللّٰه ہی کا دینا ہے ۔ اگر یہ عقیدہ رکھتے اور طعنہ زنی نہ کرتے تو یہ بہتر ہوتا ۔

Pak-tiger
 

هر دو گیتی از وجودش نام یافت
عرش نیز از نامِ اُو آرام یافت
حضور نبی کریم (صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم) کے وجود سے ہی دونوں جہانوں کو نام ملا ہے اور عرش نے بھی آپ (صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم) کے نامِ پاک سے سکون اور آرام حاصل کیا ہے۔
حضرت شیخ فریدالدین عطار رحمتہ اللّٰہ علیہ
منطق الطیر